- امتحان کے نتائج آنے کے بعد ہم طلبہ کا خدشہ صد فیصد ریلوے کے مختلف زمرات میں امتحان دینے والے طلبہ جسا ہونا ہے
بہار،27 جنوری (قومی ترجمان) بہار اسٹاف سلیکشن کمیشن نے راج بھاشا سہائک ( اردو) ، اردو مترجم ، معاون اردو مترجم کے عہدوں پر بحالی کے لئے درخواستں طلب کی تھیں۔ یہ سلسلہ اکتوبر 2019 سے شروع ہوا جو فروری 2021 میں معاون اردو مترجمین کے فائنل امتحان پر ختم ہوا۔ لیکن بد قسمتی سے ابھی جنوری 2022 تک نتیجہ کا اعلان نہیں ہوا ہے۔
امتحان کے نتائج آنے کے بعد ہم طلبہ کا خدشہ صد فیصد ریلوے کے مختلف زمرات میں امتحان دینے والے طلبہ جسا ہونا ہے۔ در اصل 1503 عہدوں پر تقرری کے لئے جن طلبہ نےحصہ لیا ان میں سے کئی طلبہ ایسے ہیں جنہوں نے تینوں عہدوں کے لئے فارم بھراتھا اور تینوں امتحان میں شریک ہوئے تھے اور یہ بعید نہیں کہ وہ تینوں امتحان میں کامیاب ہوجائیں ۔ جب ایک ہی طالب علم تینوں جگہوں میں کامیاب ہوگا تو پھر یہاں یہ مسئلہ درپیش ہوگا کہ وہ صرف کسی ایک شعبہ میں ہی کونسلینگ کرائے گا باقی جگہ وہ چھوڑ دے گا،اور جس شعہ کو وہ چھوڑ ے گا وہاں اس کی جگہ خالی کی خالی رہ جائے گی اور اس سے وہ طالب علم محروم رہ جائے گا جس کا یہ حق تھا کہ وہ اس عہدہ پر بحال ہو ں۔
- جمعیت علماء اتردیناجپور کا انتخابی عمل
- تحفظ اوقاف اور امارت شرعیہ
- سکشمتا 2.0 میں 26 فروری کو پوچھے گئے سوالات
لہذا میں اسٹاف سیلیکشن کمیشن کے چیرمین سے درخواست کرتاہوں کہ وہ ایسے طلبہ کی شناخت کریں جن کا ایک سے زائد شعبہ پر سیلیکشن ہورہاہو اور ان کو صرف کسی ایک شعبہ میں ہی کامیاب کر کے امتحان کے نتائج کا اعلان کریں۔ نہیں تو بہت سارے اہل طلبہ کی حق تلفی ہوگی اور سیٹیں خالی رہ جائیں گی۔ امید ہیکہ اس طرف دانشوران حضرات بھی توجہ دیں گے اور محکمہ کی توجہ کو اس جانب مبذول کرائیں گے۔
تحریر :فضل الرحمن
یہ بھی پڑھیں ۔Voter List میں اپنا نام کیسے چیک کریں؟ یہاں جانیں مکمل پروسیس، گھر بیٹھے بیٹھے موبائل پر ہی ہو جائے گا سارا کام