تازہ خبرطب و صحتگوشہ خواتین و اطفال

ملتانی مٹی کا فیس ماسک

ملتانی مٹی کا فیس ماسک

صدیوں پرانا خوبصورتی کا ایک سستا ترین طریقہ جسے اکثر خواتین نظر انداز کرکے مہنگی کا میٹکس اشیاء کا استعمال کر کے جلد خراب کر بیٹھتی ہیں، ملتانی یا چکنی مٹی جلد کو جھریوں سے نجات دلانے اور سورج کی شعاعوں سے جل جانے والی جلد کے لئے ایک بہترین نسخہ ہے۔

ملتانی مٹی میں پانی یا دودھ ملا کر ماسک بنائیں،اسے مزید فائدہ مند بنانے کے لئے اس پیسٹ میں شہد کے چند قطرے، پسا ہوا پودینہ، ایلو ویرا جیل یا ہلدی بھی ملائی جا سکتی ہے، اس پیسٹ کو چہرے اور گردن پر 15 سے 17 منٹ تک لگائیں اور سوکھنے پر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں اور چہرہ خشک کرلیں۔ یہ مرکب کیل مہاسوں اور اضافی چکنائی کے لئے بھی بے حد مفید ہے۔

ملتانی مٹی کا فیس ماسک

نمک یا چینی کا اسکرب کھانے کے دو اہم جز نمک اور چینی جو کھانے کو نمکین یا میٹھا بنانے کے لئے استعمال کیے جاتے ہیں انہیں چہرے کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ چینی میں گلوکوز اور نمک میں ایکسفولیٹنگ خصوصیات ہونے کے سبب جب ان دونوں کو ملا کر استعمال کیا جاتا ہے تو اس کے نتائج حیرت انگیز ہوتے ہیں۔

اس ماسک کے لئے ایک کھانے کے چمچ چینی میں آدھا کھانے کا چمچ نمک اور آدھا کھانے کا چمچ شہد ملا کر چہرے پر ہلکے ہاتھوں سے 5 منٹ مساج کریں، اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے چہرے کو دھو لیں، اس کے بعد چہرہ صاف کر لیں اور کوئی اچھی سی موسچرائزنگ کریم لگا لیں، بہترین نتائج کے لئے ہفتے میں کم از کم 3 بار ضرور اس عمل کو دہرائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button