ارریہارولاہم خبریںاورنگ آبادبلیک بورڈ سیریزبھاگلپوربھوجپوربہاربیگوسراےپٹنہپورنیہجموئیجہان آباددربھنگہروہتاسسارنسپولسمستی پورسہرسہسیتامڑھیسیوانشیخوپورہشیوہرکٹیہارکشن گنجکیمورگوپال گنجگیامدھوبنیمدھے پورامظفر پورمغربی چمپارنمنی پورمونگیرنالندہنواداویشالی

فوقانیہ اور مولوی امتحان 2024 کا ٹائم ٹیبل جاری، جانیئے کس تاریخ کو ہے کونسا پرچہ؟

بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ نے فوقانیہ اور مولوی امتحانات 2024 کا ٹائم ٹیبل (شیڈول /پروگرام) جاری کرتے ہوئے تفصیلات اور اہم ہدایات جاری کر دیا ہے ۔ شیڈول کے مطابق فوقانیہ اور مولوی امتحانات 2024 ، 22 جنوری 2024 سے شروع ہو کر 27 جنوری کو اختتام پذیر ہوگا ۔

امتحان سے متعلق ضروری ہدایات :۔

درجہ فوقانیہ کے سبھی موضوعات یکساں ہیں ، اختیاری مضمون کی گنجائش نہیں ہے۔

. مولوی معیار کے امتحان میں مولوی آرٹس ، مولوی سائنس ، مولوی کامرس اور مولوی اسلامیات پر مشتمل چار اسٹریم ہیں۔

. مولوی آرٹس میں پانچ اختیاری موضوعات ہیں جس میں سے کسی تین موضوع کا امتحان ایک امید وار کو دینا ہے جو کل 300 نمبرات پر مشتمل ہونگے۔

. پانچ کل اختیاری موضوعات کا امتحان پانچ نشست میں لئے جائیں گے جن امیدواروں نے جو اختیاری تین موضوعات کا Option لیا ہے اس کا امتحان جس دن ہے اسی دن اپنے پرچہ کا امتحان ہندی / انگریزی اور فارسی زبان میں سے کسی ایک زبان میں امتحان میں شریک ہو کر امید وار کو امتحان دینے کا اختیار ہوگا لیکن تینوں زبان کے امتحانات ایک ساتھ ہوں گے اور امتحان دہندگان Option کے مطابق امتحان دینگے۔

. مولوی سائنس میں صرف ایک حیاتیات یا حساب (Biology/Math) دونوں امتحان ایک ساتھ ہوں گے ۔ امیدوار منتخب موضوع کے اعتبار سے امتحان دینگے۔

. اسی طرح مولوی کامرس میں بھی ایک اختیاری پیپر ہے معاشیات یا انٹر پرینیورشپ لیکن مولوی اسلامیات میں زبان کے انتخاب کے علاوہ بھی موضوعات الگ نوعیت کے ہیں زبان کے علاوہ سبھی الگ معیاری موضوعات ہیں ۔

. درجہ فوقانیہ میں صرف سائنس مضمون کا پریکٹیکل امتحان (20+80) نمبر کے ہونگے ۔

. عملی امتحانات مولوی آرٹس میں صرف Home Science (700) مولوی سائنس میں عملی فرکس (30+70) کیمسٹری ( 30+70 عملی و نظریاتی Theory اور Practical امتحان ہو نگے ۔

. مولوی کا مرس اور مولوی اسلامیات عملی امتحانات سے مبرا ہیں یعنی عملی امتحان (Practical Exam) بھی نہیں ہے۔

ضروری ہدایات:۔ فوقانیہ اور مولوی امتحانات 2024 کی پہلی نشست کا آغاز 08:45 بجے صبح سے 12:00 بجے دن تک اور دوسری نشست 01:45 سے 05:00 بجے شام تک، شروعات کے پندرہ منٹ اضافی وقت امتحان دہندگان کو سوالات کے مطالعہ اور ذہن نشیں و سمجھنے کے لئے مختص کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button