- یہ e-EPIC ووٹر کارڈ نہ صرف ووٹنگ کے لیے مکمل طور پر درست ہے بلکہ اسے فوٹو آئی ڈی کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
- اگر آپ یہ نام پہلی بار سن رہے ہیں تو ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ ووٹر شناختی کارڈ کا ڈیجیٹل ورژن ہے جسے e-EPIC کہا جاتا ہے جس کا مطلب ہے الیکٹرانک انتخابی تصویری شناختی کارڈ
ملک میں انتخابی میدان سج گیا ہے اور تمام سیاسی جماعتیں اپنی بھرپور کوشش کر رہی ہیں۔ اسمبلی انتخابات 2022 بھارت کی 5 ریاستوں میں اگلے ماہ یعنی فروری سے شروع ہونے جا رہے جس میں اتر پردیش، اتراکھنڈ، گوا، پنجاب اور منی پور شامل ہیں۔ ایک جمہوری ملک میں یہی وہ وقت ہوتا ہے جب اس ملک کے لوگ اپنے ووٹ کی طاقت کا استعمال کرتے ہیں۔ لیکن ووٹ ڈالنے کے لیے ووٹر کارڈ کا ہونا ضروری ہے اور اگر آپ کا ووٹر شناختی کارڈ گم ہو گیا ہے تو ہم آپ کو ڈیجیٹل ووٹر کارڈ یعنی e-EPIC اپنے موبائل فون پر ہی ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ بتانے جا رہے ہیں۔
- کیا ہے ای ایپک e-Epic Voter Card ؟
اگر آپ یہ نام پہلی بار سن رہے ہیں تو ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ ووٹر شناختی کارڈ کا ڈیجیٹل ورژن ہے جسے e-EPIC کہا جاتا ہے جس کا مطلب ہے الیکٹرانک انتخابی تصویری شناختی کارڈ۔ اسے الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایف فارمیٹ میں دستیاب کرایا ہے جس میں کسی قسم کی ترمیم نہیں کی جا سکتی۔ یہ e-EPIC ووٹر کارڈ نہ صرف ووٹنگ کے لیے مکمل طور پر درست ہے بلکہ اسے فوٹو آئی ڈی کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
- اپنے آپ کو اس طرح رجسٹر کریں۔
۔ e-EPIC یعنی ڈیجیٹل ووٹر کارڈ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے آپ کو پہلے رجسٹر کرنا ہوگا۔ اس کے لیے نیشنل ووٹرز سروس پورٹل یعنی NVSP پر جائیں۔ ویب سائٹ کھولنے کے لیے (یہاں کلک کریں)
یہاں آپ کو e-EPIC ڈاؤن لوڈ کا آپشن ملے گا اسے کھولیں اور صفحہ کھلنے کے بعد رجسٹر بٹن پر کلک کریں۔
اب آپ کو e-KYC مکمل کرنا ہوگا اس کے لیے موبائل فون کا کیمرہ کھل جائے گا اور آپ کو اپنے چہرے کی تصدیق کرنی ہوگی۔
چہرے کی تصدیق کے بعد اپنا ذاتی موبائل نمبر درج کریں اور تفصیلات سبمٹ کر دیں ۔
آپ کے نمبر پر OTP آئے گا جیسے ہی آپ اسے ڈالیں گے آپ کا KYC اور رجسٹریشن دونوں مکمل ہو جائے گا ۔
۔e-EPIC ووٹر کارڈ ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ
رجسٹریشن کے بعد دوبارہ ہوم پیج پر جائیں اور اپنے آئی ڈی اور پاس ورڈ کے ساتھ ووٹر پورٹل پر لاگ ان کریں
یہاں آپ سے آپ کا EPIC نمبر یا فارم ریفرنس نمبر پوچھا جائے گا دونوں میں سے کوئی ایک تفصیل پُر کریں۔
تفصیلات درج کرنے کے بعد رجسٹرڈ موبائل نمبر پر ایک OTP موصول ہوگا اسے سبمٹ کریں ۔
۔OTP کی تصدیق ہونے کے بعد e-EPIC فائل سامنے آئے گا یہاں ڈاؤن لوڈ کے بٹن کو دبانے پر آپ کا ڈیجیٹل ووٹر کارڈ آپ کے فون میں محفوظ ہو جائے گا۔
۔ e-EPIC ووٹر کارڈ سے متعلق دیگر معلومات یا سوالات کے جوابات جاننے کے لیے (یہاں کلک کریں)
۔Voter List میں اپنا نام کیسے چیک کریں؟ یہاں جانیں مکمل پروسیس گھر بیٹھے بیٹھے موبائل پر ہی ہو جائے گا سارا کام
One Comment