تازہ خبرطب و صحتگوشہ خواتین و اطفال

موسم سرما میں جلد کی حفاظت کے چند کارآمد نسخے

جب چہار سو ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہوں تو لا محالہ اُن کے اثرات جلد پر بھی مرتب ہوتے ہیں۔ ایسے میں جن افراد کی جلد خشک ہو، انہیں جلد کی نمی برقرار رکھنے کے لئے معیاری موانچر ائز رز کا استعمال کرنا پڑتا ہے، تو ساتھ ہی کھانے پینے کا بھی خاص خیال رکھا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ اس ضمن میں بعض گھریلو نسخے بھی فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔ مثلاً : گلیسرین، عرق گلاب اور لیموں کا رس ہم وزن ملا کر کسی بوتل میں بھر لیں اور روزانہ سونے سے قبل اچھی طرح منہ ہاتھ اور پاؤں دھو کر ہاتھوں، پیروں اور چہرے پر لوشن کی طرح لگائیں۔ اس طرح جلد کی نمی برقرار رہتی ہے۔

اگر جلد خشک ہو کر پھٹنے لگے تو ایک پیالی میں شہد اور زیتون کا تیل ۲، ۲ چھوٹے چمچے ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے کسی بوتل میں محفوظ کر لیں اور دن میں کسی بھی وقت پھٹی ہوئی جلد پر لگا کر ۳۰ منٹ بعد دھولیں۔

ایک پیالی میں ایک انڈے کی زردی اور ایک چھوٹا چمچہ زیتون کا تیل ڈال کر خوب اچھی طرح پھینٹیں کہ جھاگ بن جائیں۔ پھر اسے چہرے پر لگا ئیں اور ۲۰ منٹ بعد دھولیں۔

گلاب کی پتیوں کا پیسٹ بنالیں اور ایک پیالی میں یہ پیسٹ اور بالائی ہم وزن مکس کر کے فریج میں رکھ دیں۔ پھر ہر روز رات سونے سے قبل یہ آمیزہ ۱۵ منٹ کیلئے چہرے پر لگا کر دھو لیں۔ چہرہ تروتازہ رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button