ادرک کے فائدے جو ذیابیطس کے مریضوں کیلئے بھی ہیں سودمند
ادرک کے سواد والا محاورہ تو کہیں نہ کہیں سننے میں آ ہی جا تا ہے لیکن سوال یہ ہے کہ آیا ادرک کے استعمال کے طبی فوائد بھی ہیں ؟
آج تک مکمل کیے گئے کئی تحقیقی مطالعاتی جائزوں کے نتائج کے مطابق ادرک کے کئی طبی فائدے ہیں اور اس کی مدد سے مختلف بیماریوں کا علاج اور ان سے بچاؤ بھی ممکن ہے ۔
ادرک میں پایا جانے والے جنجر ولز ( gingerol ) نامی مادہ اس کے ترش ذائقے کا سبب ہے لیکن یہ ادرک کے طبی فوائد کا باعث بھی ہے۔انہی طبی فوائد کے باعث ادرک کو روایتی اور غیر روایتی طریقہ علاج میں بھی استعمال کیا جا تا ہے ۔ تازہ ادرک کے علاوہ اس کی چائے بھی مارکیٹ میں دستیاب ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں
- جمعیت علماء اتردیناجپور کا انتخابی عمل
- تحفظ اوقاف اور امارت شرعیہ
- سکشمتا 2.0 میں 26 فروری کو پوچھے گئے سوالات
خیال رہے ادرک کی خصوصیات کو دیکھتے ہوئے کئی ادویات کی کمپنیوں نے اس کی گولیاں تک دستیاب کرا دی ہیں ۔اگر دیکھا جائے تو کئی ممالک میں میڈیکل کی دکانوں پر ادرک کی گولیاں بھی مل جاتی ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں
گھر بیٹھے آدھار کارڈ میں اپنا موبائل نمبر یا نام، پتہ تبدیل کریں، جانیں یہ آسان طریقہ
आरबीआई ने पेटीएम पेमेंट्स बैंक को नए खाते खोलने से रोककर झटका दिया।
طبی ماہرین کے مطابق انسانی نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے میں ادرک کافی معاون و مددگار ثابت ہوتا ہے ۔ جنجرولز کی انسداد سوزش کی خاصیت کے باعث بھی اسے استعمال میں لایا جا تا ہے جو پٹھوں کا دردختم کر نے کیلئے کارآمد ہوتا ہے ۔ ادرک کا استعمال بلڈ شوگر میںبھی کمی لاتا ہے جس کے باعث خاص طور پر ذیابیطس کے مرض میں مبتلا افراد کے دل کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کے خطرات بھی کم ہوجاتے ہیں ۔
قومی ترجمان کا ٹیلیگرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں کلک کریں!