اہم خبریںدہلی

گھر بیٹھے آدھار کارڈ میں اپنا موبائل نمبر یا نام، پتہ تبدیل کریں، جانیں یہ آسان طریقہ

آدھار کارڈ کی تازہ اپڈیٹ : کچھ لوگ آدھار کارڈ میں اپنا نام، پتہ، یا موبائل نمبر تبدیل کرنے کو لیکر پریشان دکھائی دیتے ہیں ۔ ایسے لوگوں کے لیے ہم یہ خاص اپڈیٹ لیکر حاضر ہوئے ہیں ۔ جی ہاں! آج آپ جو موبائل نمبر استعمال کر رہے ہیں اسے آدھار کارڈ سے اپ ڈیٹ یا لنک ضرور ہو نا چا ہیے ۔ یہی نہیں بلکہ آدھار میں صحیح نام اور پتہ کا ہونا بھی انتہائی ضروری ہے ۔کئی بار دیکھا گیا ہے کہ ہمارا موبائل نمبر آدھار کارڈ سے منسلک نہیں ہے یا ہے بھی تو وہ نمبر بند ہو چکا ہے ۔ اگر آپ کا نمبر بدل گیا ہے تب بھی آپ اپنے آدھار کارڈ کے ساتھ UIDAI کی ویب سائٹ پر جا کر اپنا نیا مو بائل نمبر جوڑ سکتے ہیں یا نمبر تبدیل کر سکتے ہیں ۔


تو چلیں بتاتے ہیں آپ کو یہ آسان طریقہ :


آدھار میں نام ، پتہ یافون نمبر اس طرح تبد یل کریں ۔



سب سے پہلے اپنے کمپیوٹر یا موبائل پر /https://uidai.gov.in کا آفیشل پورٹل کھولیں ۔ موبائل نمبر اور کیپچا کی مدد سے لاگ ان کریں ۔ وہ تفصیلات بھریں جو مانگی جار ہی ہیں ۔ تمام تفصیلات بھرنے کے بعد اب Send OTP کلک کریں ۔ آپ کے موبائل پر OTP پہنچ جائے گا ۔



اس OTP کو دائیں جانب دیے گئے باکس میں لکھیں اور سبمٹ OTP پر کلک کر یں ۔ اب آپ اگلے صفحے پر جائیں ۔ یہاں Aadhaar Services New Enrollment and Update Aadhaar کا آپشن نظر آئے گا ۔ یہاں اپ ڈیٹ آدھار پر کلک کر کے کام کریں ۔ اگلی اسکرین پر آپ کو نام ، آدھار نمبر ، رہائشی قسم اور آپ کیا آپ ڈیٹ کر ناچاہتے ہیں جیسے اختیارات دیکھیں گے ۔ یہاں آپ کو بہت سے لازمی اختیارات ملیں گے ، جنہیں آپ کو بھرنا کرنا ہو گا ۔ آپ کیا اپ ڈیٹ کر نا چاہتے ہیں سیکشن پر موبائل نمبر منتخب کر یں ۔ اگلے صفحے پر آپ سے موبائل نمبر اور کیپچا ٹائپ کرنے کو کہا جائے گا ۔ وہ تمام معلومات بھریں جو پوچھی جار ہی ہیں ۔ اب Send OTP پر کلک کریں ۔



اب آپ کے موبائل پر آنے والا OTP درج کریں اور اس کی تصدیق کریں ۔ Save and Proceed پر کلک کریں ۔ آخری بار تمام تفصیلات دو بارہ چیک کریں ۔ اگر تمام تفصیلات درست ہیں تو اب آپ سبمٹ بٹن پر کلک کریں ۔ اب آپ کو اپوائنٹمنٹ آئی ڈی کے ساتھ کامیابی کی سکرین ملے گی ۔ یہاں بک اپوائنٹمنٹ آپشن پر کلک کریں اور آدھار انرولمنٹ سنٹر پر سلاٹ بکنگ شروع کریں ۔جو تاریخ آپ منتخب کرنا چاہتے ہیں کر لیں اور مقررہ تاریخ کو آدهار اندراج یا اپڈیٹ سینٹر پر پہنچیں ۔ یہاں آپ آدھار اپڈیٹ فارم بھر دیں ۔ فارم پر اپناموجودہ موبائل فون نمبر درج کریں ۔ آدھار اندراج مرکز میں موجود نمائندہ آپ کی در خواست درج کرے گا ۔ اپنی در خواست کور جسٹر کرنے کے بعد یہاں سے آپ کو ایک رسید ملے گی ۔ اس پر URN اپ ڈیٹ کی درخواست کا نمبر درج کیا جائے گا ۔ اس سروس کے لیے آپ کو 25 روپے ادا کرنے ہوں گے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button