Urdu Test / Urdu Quiz

اردو قابلیت ٹیسٹ (सक्षमता परीक्षा उर्दू) 01

Results

Congratulations. 🎊

مبارک ہو! آپ اس ٹیسٹ میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ (آپ کا خیر خواہ :اسجد راہی اردو معلم) 

You Are Fail.

آپ فیل ہو گئے ہیں ۔ اردو زبان پر آپ کو مزید محنت کرنی چاہیے! (آپ کا خیر خواہ :اسجد راہی اردو معلم) 

آگے

#1. جملہ کی کتنی اقسام ہیں ؟

جملہ کی دو قسمیں ہیں

جملہ خبریہ



جملہ انشائیہ

جملہ خبریہ: وہ جملہ ہے، جس کے کہنے والے کو سچا یا جھوٹا کہا جا سکے، جیسے کوئی: أَنَا مُسْلِمٌ کہے تو ہوسکتا ہے کہ کہنے والا سچ کہہ رہا ہو اور وہ مسلمان ہو ، یا یہ کہ وہ جھوٹ بول رہا ہو اور غیر مسلم ہو۔



جملہ إِنشائیہ: وہ جملہ ہے ، جس کے کہنے والے کو سچا یا جھو ٹا نہیں کہا جاسکتا ، جیسے کسی نے حکم دیا: إِقْرَأْ (تو پڑھ) تو اب کہنے والے کو یہ نہیں کہا جاسکتا کہ یہ سچا ہے یا جھوٹا ہے۔

آگے

#2. قواعد کے رو سے روٹی ووٹی میں ووٹی کیا ہے؟

لفظ جس کا اپنا کوئی معنی نہ ہو لیکن ایسا لفظ جوکسی بامعنی لفظ کے ساتھ بات میں خوبصورتی پیدا کرنے کے لیے بولا جائے اُسے مہمل کہتے ہیں۔



مثالیں، پانی وانی، بات چیت، جھوٹ موٹ، سودا سلف، کوڑا کرکٹ وغیرہ



اِن میں وانی، چیت، موٹ، سلف، کرکٹ مہمل ہیں جو کوئی معنی نہیں رکھت

آگے

#3. عید گاہ،روشن دان، کعبہ اسم ذات کی کونسی قسم ہے

وہ اسم جو کسی جگہ یا مقام کے لئے بولا جائے اُسے اسم ظرف مکاں کہتے ہیں۔



اسم ظرف مکان کی مثالیں



 مسجد،

مشرق،

میدان،

منڈی،

سکول،

زمین،

آگے

#4. کسی سے درخواست کرتے وقت کیا کہتے ہیں ؟

 براہِ مہربانی یا براے مہربانی؟ براہِ مہربانی کے لفظی معنی ہیں ”مہربانی کی راہ سے”۔ اسی لیے اس کو ”ازراہِ مہربانی” بھی لکھا جاتا ہے ۔



آگے

#5. .مسدس کے کتنے مصرعے ہوتے ہیں

مسدس چھ مصرعوں کے ایک بند پر مشتمل شاعری کو کہتے ہیں۔



اس کے پہلے چار مصرعے ہم قافیہ و ہم ردیف ہوتے ہیں۔



پانچواں اور چھٹا مصرع ہم قافیہ و ہم ردیف ہوتے ہیں۔

طویل اور مسلسل منظومات کے لیے اس کا استعمال بہت ہوا ہے۔

آگے

#6. رباعی میں کتنے مصرے ہوتے ہیں ؟ ? رباعی میں کتنے مصرے ہوتے ہیں ؟

رباعی میں کتنے مصرے ہوتے ہیں؟

رباعی عربی کا لفظ ہے جس کے معنی چار کے ہیں۔ شاعرانہ مضمون میں رباعی اس صنف کا نام ہے جس میں چار مصرعوں میں ایک مکمل مضمون ادا کیا جاتا ہے۔رباعی کا وزن مخصوص ہے، پہلے دوسرے اور چوتھے مصرعے میں قافیہ لانا ضروری ہے۔ تیسرے مصرعے میں اگر قافیہ لایا جائے تو کوئی عیب نہیں۔



آگے

#7. وہ حرف جو کسی سبب یا وجہ کو ظاہر کرے قواعد کے رو سے کیا ہے

۔ حروف علت

یہ حروف ہیں جو کسی وجہ یا سبب کو ظاہر کریں



جیسے کیونکہ، اس لیے، بریں سبب، بنا بریں، لہذا، پس، تاکہ، بایں وجہ، چونکہ، چنانچہ وغیرہ



آگے

#8. آفتاب کا مترادف الفاظ ہے

مترادف الفاظ سے مراد وہ الفاظ ہوتے ہیں، جو لکھنے میں تو مختلف ہوں مگر ان کے معانی ایک ہی ہوں یا تقریباً ایک جیسے ہوں۔ یہ الفاظ ایک دوسرے کے مترادف ہوتے ہیں۔ کسی بھی فقرے میں کوئی بھی مترادف الفاظ استعمال کیا جائے مطلب ایک ہی رہتا ہے۔

مثالیں 



کمزور، لاغر

عالم، کائنات 



کلام، سخن 

ضیافت، دعوت 

آگے

#9. وہ خاص نام جو کسی خوبی یا وصف کی وجہ سے مشہور ہو جائے اسے کیا کہتے ہیں؟

وہ خاص نام جو کسی خاص خوبی کی وجہ سے مشہور ہو جائے اسے لقب کہتے ہیں۔

لقب کی مثالیں :



خلیل اللہ، حضرت ابراہیم علیہ السلام کا لقب ہے آپ اللہ کے دوست تھے۔

کلیم اللہ، حضرت موسیٰ علیہ السلام کا لقب ہے آپ اللہ سے کوہ طور پر ہمکلام ہوئے



آگے

#10. استعجابیہ جملے کی نشاندہی کریں

اس قسم کے جملوں کو انگلش میں Exclamatory Sentences اور اُردو میں استعجابیہ یا فجائیہ جملے کہتے ہیں۔ یہ جملے کسی چیز کے بارے میں حیرت، تعجب یا کسی اور جذبہ اور احساس جیسے غم، خوشی وغیرہ کوظاہر کرنے کیلیے استعمال ہوتے ہیں۔



Finish
URDU MCQ TEST 1
URDU MCQ TEST 2
URDU MCQ TEST 3
URDU MCQ TEST 4
URDU MCQ TEST 5
EVS MCQ TEST 6
EVS MCQ TEST 7
HINDI MCQ TEST 8

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button