اسٹیم ( بھاپ ) چہرے کی تازگی کا راز

چھرے کوفریش رکھنے کیلئے اسٹیم یعنی بھاپ کا غسل ضروردینا چاہئے ۔ یہ چہرے کی خوبصورتی اور صحت کیلئے بہت مفید ہے ۔ ماہرین کے مطابق اگر پابندی سے بھاپ لی جائے تو اس سے جلد پر موجودہ دانوں میں کافی حد تک کمی آجاتی ہے ۔ جن خواتین کی جلد کھر دری اور خشک ہوتی ہے ، ان کیلئے بھاپ ایک بہترین ٹانک ہے اس سے ان کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے اور وہ جاذب نظر ہو جاتی ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں
- بریکنگ نیوز: وسطانیہ امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان، چیک کریں رول نمبر سے
- بہار : فوقانیہ اور مولوی 2025 کے نتائج جاری، یہاں چیک کریں اپنا رزلٹ
- بہار : اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی | 7 اپریل سے صبح کی شفٹ میں کلاسز
- چاند نظر آ گیا! 31 مارچ بروز سوموار کو عید الفطر منائی جائے گی
- عید الفطر: رحمت، شکر اور خوشیوں کا پیغام، تحریر: اسجد راہی اردو معلم
جن خواتین کی جلد بہت زیادہ چکنی ہوتی ہے ان کیلئے ہر روز بھاپ لینا فائدہ مند ثابت ہوتا ہے ، جب کہ نارمل جلد والی خواتین کو ہفتے میں ایک بار بھاپ ضرور لینی چاہیے ۔
اس کا طریقہ یہ ہے کہ ایک کھلے منہ کے برتن میں پانی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں ۔ جب بخارات اٹھنے لگیں تو چہرے کو پانی پر لائیں ۔ آنکھیں بند کر لیں ۔ جب تک چہرے پر پسینہ نہ آ جائے ایسا کیے جائیں ۔خوب پسینہ آ جائے تو چہرہ گیلے تولیے سے پونچھ لیں حتی کے اعتدال کی حالت پر آ جائے ۔اس کیلئے یہ ضروری ہے کہ بھاپ بند کمرے میں لی جائے ۔

یہ بھی پڑھیں
گھر بیٹھے آدھار کارڈ میں اپنا موبائل نمبر یا نام، پتہ تبدیل کریں، جانیں یہ آسان طریقہ
आरबीआई ने पेटीएम पेमेंट्स बैंक को नए खाते खोलने से रोककर झटका दिया।

اس کے علاوہ اگر آپ کے چہرے اور بدن کی جلد خشک ہے تو آپ کیلئے روغنی غسل بہت مفید ہے ۔ اس مقصد کیلئے روغن زیتون بہت بہتر ہے ۔ رونی غسل کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے تو نیم گرم پانی میں نہائیں تاکہ جسم کے مسامات کھل جائیں ۔ پھر روغن زیتون کو نیم گرم کر کے بدن اور چہرے پر اس کی مالش کریں ۔ یہ عمل سردی کے موسم میں بہت مفید ہیں ۔ اس سے آپ کی جلد کا کھچاؤ بھی کم ہوگا اور آپ فریش نظر آئیں گی ۔
قومی ترجمان کا ٹیلیگرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں کلک کریں!
