اہم خبریںعالمی خبریں

پاکستان : پشاور کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکہ ، بچوں سمیت 30 افراد شہید

پشاور : پاکستان کے مشہور شہر پشاور کے معروف قصہ خوانی بازار کو خون میں نہلا دیا گیا ہے ۔ پاکستان میں واقع پشاور کے مشہور و معروف قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں دھماکا ہوا ہے ، دھماکے میں بچوں سمیت 30 افراد شہید ہو گئے ہیں ۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال نے بتایا کہ دھماکے میں 30 افراد شہید ہو چکے ہیں جبکہ 50 سے زائد زخمی ہیں ، جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے ، بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ، جس کے باعث خدشہ ہے کہ شہادتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

بہار میں راشن کارڈ کے لیے آن لائن درخواست شروع، جلدی کریں رجسٹریشن، یہاں جانیں درخواست دینے کا طریقہ

۔Mobile phone میں ہی ڈاؤن لوڈ کریں Digital ووٹر کارڈ (Voter Card) ، ووٹنگ کے ساتھ فوٹو آئی ڈی میں بھی آئے گا کام، ڈاؤن لوڈنگ کا جانیں طریقہ

ایس پی سٹی نے افسوسناک واقعے سے متعلق بتایا کہ دھماکا جامع مسجد کوچہ رسالدار میں اسوقت ہوا جب نمازی جمعے کی نماز کی ادائیگی میں مصروف تھے ، دھماکے کے بعد مسجد میں افرا تفری پھیل گئی اور ہر کوئی اپنے پیاروں کی تلاش میں مارا مارا پھر تارہا ۔

حملہ آوروں نے مسجد میں گھنے کی کوشش کی پولیس کی جانب سے جاری ابتدائی بیان میں بتایا گیا ہے که دو نامعلوم حملہ آوروں نے جامع مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی ، جس پر ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائر نگ کا تبادلہ بھی ہوا ، دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرے کی حالت بہت تشویشناک ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

گھر بیٹھے آدھار کارڈ میں اپنا موبائل نمبر یا نام، پتہ تبدیل کریں، جانیں یہ آسان طریقہ

اگر PAN کارڈ کو ADAHAR CARD سے لنک نہیں کیا ہے تو اب کر لیں ، ورنہ لگے گا جرمانہ ، جانیں لنک کرنے کا طریقہ اور لنک کرنے کی آخری تاریخ

دھماکے سے قبل فائرنگ ترجمان کے پی حکومت بیرسٹر سیف نے میڈیا کو بتایا کہ اطلاعات ہیں کہ دہشتگردوں نے پہلے مسجد میں مجھنے کی کوشش کی جہاں پولیس سے مقابلہ ہوا اور مسجد میں جا گھسے ، واقعے کے بعد علاقے کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے ۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال محمد عاصم نے بتایا کہ اسپتال میں ایمر جنسی نافذ کرنے کے بعد عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں اور غیر حاضر ملتی عملے کو فوری طلب کر لیا گیا ہے ۔ ترجمان ایل آر ایچ نے بتایا کہ زخمیوں کو زیادہ تر سر میں زخم آۓ ہیں ، اس وقت ایمر جنسی کی صورت حال ہے ، پہلی ترجیح زخمیوں کی جان بچانا ہے ۔

قومی ترجمان کا ٹیلیگرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں کلک کریں!

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button