ممتا بنرجی کا ملک کے جمہوری ڈھانچے کو مضبوط کرنے کا عزم
ترنمول کانگریس کے یوم تاسیس پر پارٹی کی سربراہ نے دعوی کیا کہ ۲۰۲۴ء کے لوک سبھا انتخابات میں اپوزیشن کی حکومت بنے گی
ممتا بنرجی کا ملک کے جمہوری ڈھانچے کو مضبوط کرنے کا عزم
کولکاتا (ایجنسی /قومی ترجمان) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی صدر ممتا بنرجی نے اتوار کو پارٹی کا یوم تاسیس منایا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں ٹی ایم سی کارکنوں کو مبارکباد دی اور ملک کے وفاقی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کا عزم کیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ۱۹۹۸ء میں اسی دن یعنی یکم جنوری کو ممتا بنرجی نے کانگریس چھوڑ کر ترنمول کانگریس بنائی تھی۔
ٹی ایم سی کے یوم تاسیس پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم نے خود کو عوام کی خدمت کے لیے وقف کر دیا ہے۔ ہم مستقبل میں بھی ان کی فلاح و بہبود کے لیے پیش پیش رہیں گے۔اس دوران انہوں نے یہ بھی ہمیشہ لوگوں نے ہمارا ساتھ دیا ہے اور پارٹی کے نئے اراکین مل کر ملک کا وفاقی ڈھانچہ مضبوط کریں گے ۔
اس موقع پر ترنمول کانگریس کے سنئر لیڈر کنال گھوش نے بھی خطاب کیا۔اپنے خطاب میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ لوک سبھا انتخابات میں مرکز میں اپوزیشن جماعتوں کی قیادت میں حکومت بنے گی۔ نہیں نہیں ، ترنمول کانگریس اپوزیشن جماعتوں کی مخلوط حکومت کا محور بن کر ابھرے گی۔ پارٹی اپنے یوم تاسیس کے موقع پر یہ عہد کرتی ہے۔
ٹی ایم سی جنرل سیکریٹری گھوش نے مزید کہا کہ یہ واقعی بڑے فخر اور اعزاز کی بات ہے کہ ٹی ایم سی آج اپنے ۲۵ رویں سال میں داخل ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان ۲۴ برسوں میں سے ہم ۱۳ ارسال مغربی بنگال میں برسر اقتدار ہیں۔ اب ہمارا مقصد اپوزیشن جماعتوں کی قیادت میں ۲۰۲۴ء میں بننے والی مرکزی حکومت کی ریڑھ کی ہڈی کے طور پر ابھرنا ہے ۔