گوشہ خواتین و اطفال

زیورات کی چمک برقراررکھنے کے لئے چند طریقے

آپ کی دادی کا ہار ، ماں کا چاندی کی پازیب جو انہوں نے اپنی شادی پر پہنی تھی ، اور ساس کا خوبصورت ہیرے کی بالیاں ، یہ وہ زیورات ہیں جو کبھی اپنے وقت میں فیشن میں تھی لیکن آج یہ پہلے سے کہیں زیادہ بیش قیمتی اور نفیس ہیں۔ای لئے ضرورت ہیں ان کی پہلے سے زیادہ دیکھ بھال کی جائے تا کہ ان کی چمک برقرار رہے ، لیکن بھاگتی دوڑتی زندگی میں وقت نکالنا مشکل ہے ۔ یہ چند طریقے آپ کو دیئے جارہے ہیں کہ کیسے آپ کی قیمتی زیور پھر سے چمکنے لگے گی :

🌸 اپنے سنا ہوگا کہ زیور کو صاف اور خشک جگہ پر رکھنا چاہئے ۔ وہ اس لئے کیونکہ ہمارے یہاں کی آب و ہوا گرم اور نم ہوتی ہے ۔ اس لئے زیور کو صاف اور خشک جگہ پر ہی رکھنا چاہئے ورنہ نمی کی وجہ سے وہ خراب ہوسکتی ہےاس سے آپ کے زیور کی چمک ختم ہوسکتی ہے ۔ وہیں زیادہ گرمی اور اچانک بدلتے موسم زیور کی کوالیٹی کو خراب کر سکتے ہیں اور اس میں لگے اسٹون کا بھی رنگ خراب ہوسکتا ہے اور سیٹنگ ڈھیلی ہوسکتی ہے ۔

🌸 زیور کو ہمیشہ جیولرس کے پاس پائے جانے والے گلابی رنگ والے کاغذ یا ہوا بند بیگ میں ہی رکھنا چاہئے ۔ یہ قریبی جیولرس کے پاس آپ کومل جاۓ گا ۔اس کے علاوہ آپ لائننگ کپڑے والے پرس میں بھی انہیں رکھ سکتی ہیں ۔

🌸 کبھی بھی زیور کو ایک ساتھ نہیں رکھنا چاہئے ۔ جیسے سونے ، چاندی ، موتی ، ہیرے وغیرہ ، کو الگ الگ ٹشو میں الگ ہوا بند بیگ میں رکھیں ۔ اس سے زیورات پر خراش نہیں آئیں گی اور رنگ بھی برقرار رہے گا ۔

🌸 زیور کو کیمیکل جیسے ہیئر اسپرے ، پرفیم ، کاسمیٹک اور باڈی لوشن وغیرہ سے دور رکھیں ۔ان کے استعمال کے کچھ دیر بعد ہی زیور پہنیں ۔

🌸 اگر آپ زیور کو روزانہ صاف کرتی ہے ، تو اسے نرم کپڑے ، مائلڈ صابن اور امونیا کی کچھ بوند میں والے پانی ہی سے صاف کریں۔زیوریکمل خشک ہونے کے بعد ہی بیگ میں رکھیں ۔

🌸 زیورات کی وقتا فوقتا مرمت بھی کروائیں ۔ اس طرح وہ درست حالت میں رہتے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button