اہم خبریںتعلیم و روزگارعالمی خبریں

بڑی خوشخبری : دو سال کے توقف کے بعد دارالعلوم دیوبند نے کیا جدید داخلوں کا اعلان ، مفتی ابوالقاسم نعمانی نے جاری کیا اہم اعلان

دیوبند،28 فروری (قومی ترجمان) گزشتہ دو سالوں سے عالمی شہرت یافتہ عظیم دینی دانشگاہ و مشہور تعلیمی ادارہ دارالعلوم دیوبند میں داخلہ کی خواہش رکھنے والے طلباء کو دارالعلوم دیوبند کی انتظامیہ نے بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔ دو سال کے توقف کے بعد آخرکار دارالعلوم دیوبند نے جدید داخلوں کا اعلان کر دیا ہے ۔

خیال رہے کہ جاری کردہ بیان کے مطابق آئندہ سال یعنی بعد رمضان سبھی جماعتوں میں دارالعلوم دیوبند کی مجلس تعلیمی نے جدید داخلے لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

اس تعلق سے باضابطہ طور پر دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے اعلان جاری کرتے ہوئے طلبہ کو یہ جانکاری دی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

بہار میں راشن کارڈ کے لیے آن لائن درخواست شروع، جلدی کریں رجسٹریشن، یہاں جانیں درخواست دینے کا طریقہ

۔Mobile phone میں ہی ڈاؤن لوڈ کریں Digital ووٹر کارڈ (Voter Card) ، ووٹنگ کے ساتھ فوٹو آئی ڈی میں بھی آئے گا کام، ڈاؤن لوڈنگ کا جانیں طریقہ

مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی کی جانب سے جاری اعلان میں کہا گیا ہے کہ حسب تجویز مجلس تعلیمی ان شاء اللہ تعلیمی سال ۴۴ -۱۴۴۳ ھ کے لیے جد ید طلبہ کا داخلہ لیا جائے گا ۔ داخلہ کے لیے آنے والے جدید طلبہ مندرجہ ذیل ہدایات کے مطابق دارالعلوم دیوبند کا سفر کریں ۔

طلباء کو ہدایت دی گئی ہے کہ رمضان المبارک میں دارالعلوم کا سفر نہ کریں :

جدید طلبہ امتحان داخلہ کے لیے رمضان المبارک میں دارالعلوم کا سفر نہ کریں بلکہ اپنے مقام پر ہی رہ کر امتحان کی تیاری مکمل کریں ۔

امتحان داخلہ حسب سابق ۷ شوال المکرم ۱۴۴۳ ھ مطابق 9 مئی 2022 بروز پیر شروع ہوگا ۔

فارسی برائے اول عر بی تا سوم برائے چہارم عربی کے لیے درخواست داخلہ کی تقسیم شوال المکز م ۱۴۴۳ ھ مطابق 4 مئی 2022 بدھ سے ۵ شوال المکرم مطابق 7 مئی 2022 سنیچر تک ہوگی ۔ چہارم برائے پنجم عربی تا ہفتم برائے دورہ حدیث شریف کے لیے درخواست داخلہ کی تقسیم ۲ شوال المکرم ۱۴۴۳ ھ مطابق 4 مئی بدھ سے ۶ شوال المکر ۱۴۴۳۰ ھ مطابق 8 مئی 2022 اتوار تک ہوگی ۔

یہ بھی پڑھیں

گھر بیٹھے آدھار کارڈ میں اپنا موبائل نمبر یا نام، پتہ تبدیل کریں، جانیں یہ آسان طریقہ

اگر PAN کارڈ کو ADAHAR CARD سے لنک نہیں کیا ہے تو اب کر لیں ، ورنہ لگے گا جرمانہ ، جانیں لنک کرنے کا طریقہ اور لنک کرنے کی آخری تاریخ

انتظامیہ نے حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق بدرجہ مجبوری یہ فیصلہ لیا تھا لیکن اب ایک مرتبہ پھر ادارے کی مجلسِ تعلیمی کی طرف سے یہ خوشخبری سنا دی گئی ہے ۔ بے شک جدید طلبہ کے لیے مادر علمی میں حصول تعلیم کے لئے یہ ایک سنہری موقع ہے ۔

واضح ہو کہ گزشتہ دو سالوں سے کووڈ کے سبب دارالعلوم دیوبند میں جدید داخلے نہیں ہوئے ہیں ، 2019 کے بعد اب 2022 میں داخلے ہوں گے ، حالانکہ درمیان کے دو سالوں میں زبردست سبھی تعلیمی اداروں میں تعلیمی نقصان ہوا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button