اگنو / IGNOU کا Term End امتحان چار سے شروع، ریاست میں 25 امتحان مراکز بنائے گئے
پٹنہ: 3، مارچ (قومی ترجمان) اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی (IGNOU) میں داخلہ لینے والے طلباء کے ٹرم اینڈ امتحان 4 اپریل سے منعقد ہوں گے۔ یہ امتحان 11 اپریل تک جاری رہے گا۔ مذکورہ امتحان دسمبر 2021 کے طلباء کے لیے لیا جا رہا ہے۔
اس سلسلے میں IGNOU کے ریجنل ڈائریکٹر ابھیلاش نائک نے بتایا کہ ملک بھر میں منعقد ہونے والے امتحان کے لیے 735 مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
بہار میں راشن کارڈ کے لیے آن لائن درخواست شروع، جلدی کریں رجسٹریشن، یہاں جانیں درخواست دینے کا طریقہ
پٹنہ علاقائی مرکز کے تحت 25 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں۔ اس میں دارالحکومت کے تین سمیت آٹھ امتحانی مراکز سینٹرل جیل اور ڈسٹرکٹ جیلوں میں بنائے گئے ہیں۔
پٹنہ ریجنل سنٹر کے تحت ایک لاکھ نو ہزار 176 طلباء رجسٹرڈ ہیں۔ تمام طلباء امتحان میں شرکت کرنے کے کے لیے ہال ٹکٹ (امتحانی نوٹس سلپ) جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ اگنو کی ویب سائٹ http://www.ignou.ac.in پر بھی دستیاب ہے۔
یہ بھی پڑھیں
گھر بیٹھے آدھار کارڈ میں اپنا موبائل نمبر یا نام، پتہ تبدیل کریں، جانیں یہ آسان طریقہ
ہال ٹکٹ نہ ہونے پر بھی امتحان میں شامل ہو سکیں گے
ریجنل ڈائریکٹر ابھیلاش نائک نے بتایا کہ اگر ہال ٹکٹ نہیں ہے اور مرکز کے امیدواروں کی فہرست میں نام ہے تو انہیں امتحان میں شامل. کورونا کے پیش نظر جسمانی فاصلہ اور صفائی کو برقرار رکھنا ہوگا۔
قومی ترجمان کا ٹیلیگرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں کلک کریں!