انسٹنٹ فیشیل سے آپ کے چہرے کی کھوئی ہوئی رونق لوٹ آئیگی
انسٹنٹ فیشیل سے آپ کے چہرے کی کھوئی ہوئی رونق لوٹ آئیگی
کہیں بھی جانا ہو یا کوئی بھی تقریب ہو خواتین کی تیاری پہلے ہی سے شروع ہوجاتی ہے، چہرے سے لے کر کپڑے جوتے تک سب کچھ انہیں اچھا چاہئے ہوتا ہے۔ اب بار بارتو پارلر جانا آسان نہیں ہے نہ ہی اتنا کیمیکل چہرے پہ لگانا، اس لئے یہاں انسٹنٹ فیشل کرنے کا طریقہ بتا یا جا رہا ہے جس سے چہرے کی کھوئی ہوئی رونق لوٹ آئیگی۔
ملک پاش
سب سے پہلے جو بھی فیس واش یا صابن آپ استعمال کرتی ہیں اس سے منہ دھو کر چہرہ خشک کر لیں۔اس کے بعد کچے دودھ میں روئی ڈبوکر اس سے چہرہ اچھی طرح صاف کرلیں تا کہ پورز میں چھپی ہوئی بار یک مٹی اور مردہ خلیات ہٹ جائیں۔
- سکشمتا 2.0 میں 26 فروری کو پوچھے گئے سوالات
- سکشمتا 2.0 میں پوچھے گئے سوالات
- سکشمتا پریکشا میں 26 فروری کو پوچھے گئے سوالات جواب کے ساتھ دیکھیں
جو کا آٹا
اب چہرے کی اسکربنگ کیلئے ٫۲ چمچے جو کا آٹا (اگر یہ نہ ہوتو چکی کا آٹا بھی لے سکتی ہیں) اس میں چکنی جلد والے دودھ اور خشک جلد والے عرق گلاب ڈال کر پیسٹ بنالیں اور اس سے چہرے کا اسکرب کریں ہلکے ہاتھوں سے۔ یادرکھیں چہرے کو رگڑنا نہیں ہے اس سے اسکن متاثر ہوتی ہے۔
چقندر سے مساج
مساج کریم بنانے کیلئے آپ کو چاہئے ایک پڑا بچہ دہی (اس کا اضافی پانی کپڑے سے چھان لینا ہے ) اور ایک سے ٫۲ چمچے چقندر کا رس، ان دونوں کو ملا کر کریم بنالیں اور اب ہلکے ہاتھوں کے ساتھ چہرے کا مساج کریں۔ اس سے آپ کے چہرے پر گلابی نکھار آئے گا اور جلد چمکے گی۔