اہم خبریںبہارپٹنہمظفر پور

اردو بنگلہ  TET امیدواروں کو انصاف کب ملے گا: غلام جیلانی مصباحی

۵ / فیصد کٹ آف مارکس کم کرکے نتیجہ شائع کرنے کا مطالبہ

مظفرپور، 4/دسمبر

ہر ایک کے ساتھ مساوات اور انصاف کا دعوی کرنے والی نتیش کمار کی سرکار آخر کب تک اردو بنگلہ ٹی ای ٹی امیدواروں کے ساتھ دوہرا رویہ اختیار کرے گی۔یہ امیدوار گزشتہ سات سالوں سے انصاف کی آواز بلند کررہے ہیں اور ہر بار انہیں لاٹھی ڈنڈوں سے خاموش کردیا جاتاہے۔

کئی امیدوار رزلٹ اور بحالی کی امید لیے اس دنیا سے رخصت ہو گئے اور کئی امیدواروں کی عمریں ختم ہو رہی ہیں۔امیدواروں میں حد درجہ مایوسی اور غم وغصہ کا ماحول ہے۔ گزشتہ کل اسمبلی میں باقاعدہ دو ممبران اسمبلی محترم اختر الایمان اور محترم اختر الاسلام شاہین نے اردو بنگلہ امیدواروں کے ساتھ انصاف اور انکے کے رزلٹ اور بحالی کے لیے آواز بھی بلند کیا،جس کے لیے یہ دونوں ممبران اردو آبادی کی جانب سے مبارکباد کے مستحق ہیں۔

وہیں افسوس کا مقام ہے کہ دیگر مسلم وزرا و ممبران جو کہ اردو آبادی کے ووٹ سے منتخب ہو کر ایوان تک پہنچتے ہیں،بالکل خاموش تماشائی بنے ہوے ہیں۔ امید ہے کہ ایسے نااہل  نیتاوں کا آئندہ ضرور محاسبہ کیا جائیگا۔ واضح ہو کہ جنرل ٹی ای ٹی میں دس فیصد کٹ آف مارکس کم کرکے رزلٹ دیا گیا ہے اس کےعلاوہ مختلف صوبوں میں کٹ آف مارکس کم کرکے امیدواروں کے حق میں رزلٹ کو جاری کیا جا چکا ہے۔

پھر اردو بنگلہ ٹی ای ٹی امیدواروں کے ساتھ یہ دوہرا سلوک کیوں؟ جبکہ ان امیدواروں کو رزلٹ دے کر بحالی کے لیے درخواستیں بھی جمع لی گئیں اور انکا نام باقاعدہ منتحب امیدواروں کی فہرست میں آنے کے بعد انہیں ناکام قرار دیا گیا۔

حکومت کے ذریعہ سپریم کورٹ کے سرکاری وکیل سے ان امیدواروں کے بابت مشورہ کیا گیا تو باقاعدہ سپریم کورٹ کے سرکاری وکیل نے پانچ فیصد کٹ آف مارکس کم کر کے رزلٹ شائع کرنے کا مشورہ دیا۔باوجود اس کہ آج سات سال ہوگئے امیدوار رزلٹ اور بحالی کے لیے نہ جانے کتنی بار پولیس کی لاٹھی ڈنڈے کی مار کھاتے رہے ہیں مگر حکومت اب تک نہ رزلٹ جاری کیا ہے اور نہ ہی اس سلسلہ میں کوئی ٹھوس اور مثبت بیان وزیر تعلیم کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

جس سے اردو حلقہ میں حد درجہ مایوسی چھائی ہوئی ہے۔ مفتی غلام جیلانی مصباحی مظفرپوری نے وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا کہ اردوبنگلہ امیدواروں کا رزلٹ بلا تاخیر جاری کرکے ان کی بحالی کو یقینی بنایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button