سمستی پور

بڑی لڑائی کے لیے بڑی تنظیم ضروری ہے:نیرج کمار

سمستی پور(محمد مصطفیٰ)انقلابی نوجوان سبھا ضلع کمیٹی کی نشست قومی جنرل سکریٹری کامریڈ نیرج کمار کی نگرانی میں ہفتہ کو شہر کے مالگودام چوک میں منعقد ہوئی۔جسکی صدارت ضلع صدر رام کمار نے کی نشست سے سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سکریٹری نیرج کمار نے کہا کہ روزگار فراہم کرنے، مہنگائی پر قابو پانے، کالا دھن لانے، بدعنوانی کو ختم کرنے کے مسئلہ پر الیکشن جیتنے کے بعد حکومت بنانے والی بھاجپا سرکار،آج تک اس مسئلہ پر ایکشن لینے کے بجائے ۔ اس معاملے پر الٹا عوام مخالف فیصلے نوٹ بندی، جی ایس ٹی، زرعی قانون، یو اے پی اے، سی اے اے، نجی کاری لاکر، پہلے سے ملازمت کرنے والے لوگوں کو بے روزگار کر دیا گیا۔پریشان کر دیا، باقی کام جہاز کے ذریعے کرونا لا کر مکمل کر دیا، نیرج کمار نے کہا کہ ملک ہمہ گیر مسائل میں گھیرا ہوا ہے۔ ریاست اور ملک کے مختلف حصوں میں تقریباً ہر طبقہ اپنے حقوق کی لڑائی لڑ رہا ہے۔ انہیں حکومتی جبر کا سامنا ہے۔ ملک بچانے کے لیے ایک بڑی لڑائی جاری ہے۔ ہمیں بھگت سنگھ، امبیڈکر کے راستے تنظیم کو اور بڑا کرکے اس لڑائی میں مداخلت کرنی ہوگی۔اس نشست میں متفقہ طور پر فیصلہ لیا گیا کہ 18 دسمبر کو انوس کی ریاستی کانفرنس کو تن من دھن سے کامیاب بنانے، بلاک کمیٹی کی اجلاسوں کا انعقاد، ممبر سازی مہم چلانے،دیوار پر تحریر کرنے، کارپس جمع کرنے اور دیگر تنظیمی کاموں اور سیاسی تحریک کے انعقاد اور 17 جنوری 22 کو سرائے رنجن کے گنگا پور چوک پر ضلع کانفرنس۔ اسے لیکر پوسا بلاک کمیٹی کی نشست 6 دسمبر کو، 7 دسمبر کو تاج پور بلاک کمیٹی کی میٹنگ، 8 دسمبر کو اجیار پور بلاک کمیٹی کی میٹنگ، 9 دسمبر کو سمستی پور میٹنگ، 10 دسمبر کو سرائے رنجن، وارث نگر بلاک کمیٹی کی نشست 12 دسمبر کو، 11 دسمبر کو، کلیان پور کی میٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔موقع پر سدھیر کمار مشرا، رنجیت رائے، شیو ناتھ مہتو، دنیش کمار سنگھ، منوج رائے، مکیش کمار گپتا، کرشن کمار، چندرویر کمار، محمد ارشد جمال، وجے کمار رائے، روی رنجن، امرجیت کمار، شمشیر احمد، انیل چودھری، محمد علاؤالدین، ضلع انچارج سریندر پرساد سنگھ، سی پی آئی-ایم ایل ضلع سکریٹری پروفیسر امیش کمار وغیرہ نے نشست میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button