سمستی پور

فوڈ سے متعلق کسی افسر کے خلاف شکایت موصول ہوئی تو ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی:ڈی ایم

سمستی پور (محمد مصطفیٰ)ضلع کے کلکٹریٹ کے ویڈیو کانفرنسنگ ہال میں ضلع مجسٹریٹ کی صدارت میں، بہار اسٹیٹ فوڈ کارپوریشن اور عوامی خدمات ادھیکار قانون سے متعلق ایک جائزیاتی نشست منعقد کی گئی،نشست میں ضلع مجسٹریٹ ششانک شوبھنکر نے کہا کہ اگر فوڈ سے متعلق کسی افسر کے خلاف شکایت موصول ہوئی تو ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی،انہوں نے سبھی اے جی ایم اور سبھی فوڈ افسران کو کہا کہ ان کی سطح کے کاموں میں کسی بھی طرح کے گڑبڑی کوئی بے ضابطگی نہیں ہونی چاہیے۔اور وقتاً فوقتاً معائنہ کرتے رہیں،انہوں نے سبھی سبڈیوزنل افسران کو ہدایت دی کہ ہر مہینے میں ایک بار سبھی ایس ایف سی کے اے جی ایم کا انسپکشن تفتیش کر ساتھ ہی اس کی رپورٹ زیر دستخطی کو دی جائے گی،انہوں نے کہا کہ حکومت کے ذریعہ کوویڈ کے وقت سے دیے گئے مفت اناج، دوہرے اناج کی مقدار درست ہونی چاہیے۔ صحیح مقدار میں سپلائی نہ کرنے کے حوالے سے ڈیلرز کی سطح سے گڑبڑ/بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں، ضلع مجسٹریٹ نے تمام بلاک سپلائی افسران اور سب ڈویژنل افسران کو ہدایت دی کہ وہ وقتاً فوقتاً اس کی جانچ کرتے رہیں اور گڑبڑی پائے جانے پر متعلقہ پی ڈی ایس دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ان کا لائسنس بھی منسوخ کر دیا جائے،نشست میں ضلع کے سبھی سب ڈویژنل افسران، ڈسٹرکٹ منیجر ایس ایف سی، انچارج ڈسٹرکٹ سپلائی آفیسر اور تمام بلاک سپلائی افسران موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button