مرغن غذا کم کھائیں اپنے بالوں کو بچائیں
ایک رپورٹ کے مطابق اس میں ٹوکیومیڈیکل اینڈ ڈینٹل یو نیورسٹی ( ٹی ایم ڈی یو ) نے چوہوں پر کچھ تجربات کئے ہیں ۔ ان کی تحقیق سے ثابت ہے کہ چکنائیوں سے بھر پور غذائیں یا پھر جینیاتی طور پر لایا گیا موٹاپا بالوں کو دھیرے دھیرے باریک کرتا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں
لمحیات بھری غذاؤں سے بالوں کو اگانے والے انتہائی بنیادی خلیات ( اسٹیم سیل ) کم ہونے شروع ہوجاتے ہیں جنہیں ایچ ایف ایس سی کہا جاتا ہے ۔ ان ہی وجوہات سے سوزش پیدا ہو سکتی ہے ، جڑوں سے بالوں کی افزائش بھی ماند پڑتی ہے اور بالوں کی افزائش رک جاتی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں
گھر بیٹھے آدھار کارڈ میں اپنا موبائل نمبر یا نام، پتہ تبدیل کریں، جانیں یہ آسان طریقہ
आरबीआई ने पेटीएम पेमेंट्स बैंक को नए खाते खोलने से रोककर झटका दिया।
ہم جانتے ہیں کہ ایچ ایف ایس سی بالوں کی افزائش کے گڑھوں یعنی فولیکل کیلئے بہت ضروری ہوتا ہے ۔ بالوں کی افزائش میں فولیکل کا بہت اہم کردار ہوتا ہے اور چکنائی سے وہ بھی متاثر ہوتا ہے ۔ اس طرح موٹاپے کے شکار افراد میں گنجے پن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔
موٹاپے اور مرغن غذا کھانے سے بالوں کو پہنچنے والے نقصان کی تفصیلی سائنسی وجہ جاننے میں ابھی مزید وقت لگے گا ۔ تجربات سے معلوم ہوا ہے کہ جینیاتی طور پر موٹاپا لانے سے یا چکنائی بھری غذا کھانے سے بال باریک ہونے لگتے ہیں اور دھیرے دھیرے گنجے پن کی شکایت ہونے لگتی ہے ۔ ۔
قومی ترجمان کا ٹیلیگرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں کلک کریں!