اہم خبریں

تروینی گنج میں جوش و خروش سے منایا گیا یوم آزادی

تروینی گنج میں جوش و خروش سے منایا گیا یوم آزادی
سوپول:(محمد ابوالمحاسن( موسم کی بے رخی کے باوجود سوپول میں 75 ویں یوم آزادی کا جشن بڑی دھوم دھام سے منایا گیا کرونا گائڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے ضلع کے مختلف سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل کرتے ہوئے پرچم کشائی کا انعقاد کیا گیا سب ڈویژنل احاطہ میں ایس ڈی ایم شیخ ضیاء الحسن نے پرچم کشائی کی اور جھنڈے کو سلامی دی وہیں ڈی ایس پی گنپتی ٹھاکر نے اپنے رہائش گاہ پر قومی پرچم لہرایا اور ترنگے کو سلامی دی حالانکہ کرونا وائرس کے خوف کی وجہ سے ہر جگہ لوگوں تعداد بہت کم تھی اس ڈی ایم نے موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا کہ آج کا دن بھارت کیلئے بہت اہم ہے پندرہ اگست کی تاریخ ہندوستان کی ایک یادگار تاریخ ہے اسی دن ہمارا پیارا وطن انگریزوں کی غلامی سے آزاد ہوا اور آج ہم وطن کی آزادی میں شہید ہونے والے جاں بازوں کو یاد کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ایس ڈی ایم نے سب ڈویژنل علاقوں چل رہے ترقیاتی کاموں کو تفصیل سے بیان کیا سب ڈویژنل احاطہ میں پرچم کشائی کے بعد ایس ڈی ایم نے مختلف جگہوں کا جائزہ لیا اور تقریب میں شامل ہوئےاور بلاک احاطہ میں پرمکھ بی بی رخسانہ خاتون تھانہ احاطہ میں تھانہ پربھاری سندیپ کمار نے پرچم کشائی کی مدرسہ رحیمیہ گاڑھا میں انچارج پرنسپل محمدپرویز عالم نے پرچم کشائی کی اس بار کورونا انفیکشن کاخوف دیکھا جارہا ہے لہذا یوم آزادی کی تقریبات میں اس کا وسیع اثر دیکھا گیا۔ اس میں شریک لوگوں کی چھوٹی تعداد کے علاوہ ، سماجی فاصلے پر بھی عمل کی گئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button