اہم خبریںمضامین

مدرسہ خدیجۃ الکبریٰ الاسلامیہ للبنات چٹگاؤں میں یوم آزادی کے موقع پر ثقافتی پروگرام

سوپول ( محمد ابوالمحاسن( یوم ازادی موقع پر ملک کے مختلف حصوں میں ثقافتی پروگرام پیش کیا گیا وہیں تروینی گنج کے چٹگاؤں مکتب میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی گئی اس موقع پر ایک ثقافتی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں بچوں نے قومی گیت ترانہ مکالمہ تقریریں پیش کی پروگرام کی صدارت تروینی گنج مرکزی مسجد کے امام مولانا عبدالمنان قاسمی نے کی انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدرسوں میں کام کرنے والے علماء اور اس سے تعلق رکھنے والوں نے ملک کی محبت اور ملک کی آزادی اور اس کی تعمیر وترقی میں جو خدمات انجام دی ہیں وہ تاریخ کے سنہرےحروف سے لکھنے کے قابل ہے علماء نےوطن کی آزادی کا خواب اس وقت دیکھا جب غلامی کی زنجیروں میں جکڑے ہندوستانی عوام غفلت کی نیند سورہے تھے مولانا ساجد ندوی امام آدرش محلہ تروینی گنھ نے کہا کہ کون نہیں جانتا کہ ملک عزیز پر انگریزوں کا تسلط کس طرح ہوا ایسٹ انڈیا نامی کمپنی والے انگریز تاجر کے بھیس میں یہاں آئے اور حکمرانی کرنے لگے ہمارے جاں باز رہنماؤں کی جانی ومالی قربانیوں کے سبب ہمارا پیارا ملک انگریزوں کے قبضے سے آزاد ہو اور اس ملک کو آزاد کرانے میں علماء نے جو قربانیاں پیش کی ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں مولانا عتیق الرحمٰن ندوی مدرسہ جامعہ اسلامیہ سراج العلوم ڈپرکھا نے کہا کہ جنگ آزادی کی داستان بہت طویل ہے بہت کم وقت میں اس کا احاطہ کرنا مشکل ہے 1857 سے ہی آزادی کی جنگ شروع ہوئی علماء کرام کے ساتھ عام مسلمانوں نے بھی اس جنگ آزادی میں دل وجان سے حصہ لیا اور بہت تکلیفیں برداشت کی ہزاروں علماء کرام کو انگریزوں نے جوش انتقام میں پھانسی کے پھندوں پر لٹکا دیا اور علماء نے اپنی جانوں کی قربانیاں پیش کی تب جاکر 15 اگست 1947 کو ملک آزاد ہوا اور آج ہم کھلی فضامیں سانس لے رہے ہیں محمد ابوالمحاسن جامعہ اسلامیہ سراج العلوم ڈپرکھا نے کہا کہ مسلم قوم نے اس ملک کی آزادی کیلئے جتنا خون بہایا ہے باقی قوموں نے اتنا پسینہ بھی نہیں بہایا انہوں نے کہا کہ کہ آج ہندتو نسل پرستی اس ملک کی آزادی کو ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے لہذا ضروری ہے کہ نوجوان نسل اپنے بزرگوں کی ان قربانیوں سے واقف ہوں جو انہوں نے اپنے مہان دیش کی آزادی کے لیے پیش کی پروگرام کی نظامت مدرسہ خدیجۃ الکبریٰ الاسلامیہ للبنات چٹگاؤں کے بانی وناظم مولانا سہراب نے کی اور انہوں نے کہا کہ آزادی کی جنگ میں سب سے نمایاں کردار اگر کسی نے ادا کیا ہے تو مسلمانوں نے لیکن آج مسلمانوں کو ہی وطن کا غدار کہا جارہا ہے مولانا اکرام الحق اشاعتی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button