اہم خبریںطب و صحتعالمی خبریں

2022 کی سب سے مہنگی مچھلی اڑھائی کروڑ روپے میں فروخت : دیکھیں ویڈیو

نئی دہلی : وبائی صورتحال کے درمیان جاپان میں سال 2022 کی پہلی سب سے مہنگی مچھلی دو کروڑ چھپن لاکھ روپے سے زائد میں نیلام ہو گئی ۔ جاپانی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹوکیو کے مچھلی بازار میں 210 اعشاریہ 92 کلو گرام وزنی ٹونا مچھلی فروخت کے لیے لائی گئی جسے خریدنے میں لو گوں نے اتنی و پی ظاہر کی کہ اس کو بولی لگا کر فروخت کیا گیا ۔ جاپان کے شمالی ساحل سے پکڑی جانے والی اس ٹونا مچھلی کاوزان 465 پاؤنڈ ہے ۔

مچھلی کی بولی کا آغاز انتہائی کم قیمت سے ہوا ، بیو پاریوں ؟ اور گاہکوں کی طرف سے چند گھنٹوں تک دام لگاۓ گئے جس کے بعد ایک خریدار نے اس کی 1 لا کھ 45 ہزار ڈالر ز قیمت لگائی ۔ مالک نے سب سے زیادہ قیمت لگانے والے شخص کو مچھلی فروخت کی جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے تقریباً 2 کروڑ 45 لاکھ 14 ہزار 250 روپے بنتی ہے ۔

اس مچھلی کو ایک سوشی ریسٹورنٹ کو فروخت کیا گیا ہے جہاں ماہر شیف نے مچھلی کو اس وقت کاٹا اور ریسٹورنٹ انتظامیہ نے بھاری داموں کے عوض گاہکوں کو کھانے کے لیے پیش کر دیا گیا ۔ خیال رہے کہ اس سے قبل سنہ 2019 میں دنیا کی سب سے مہنگی بلوفن ٹونا مچھلی کو 1 3 لاکھ ڈالرز میں فروخت کیا گیا تھا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button