اہم خبریں

ووٹر لسٹ میں ناموں کا اندراج ضرور کرائیں : مولانا عبدالماجد قاسمی

کانپور (شکیب الاسلام) کل بتاریخ 6 نومبر بروز جمعہ 2021 کو صبح دس بجے جمعیتہ علماء کانپور دیہات کی اہم میٹنگ ہوئی جس میں ووٹر لسٹ میں ناموں کے اندراج کرانے کو لیکر بیداری پیدا کرنے کی بات کہی گئی۔


صدر جمیعت علماء کانپور دیہات مولانا عبدالماجد قاسمی نے بتایا کہ ہمارا ملک ہندوستان جمہوری وجوہات کی بنیاد پر اپنے اندر امتیازی خصوصیت رکھتا ہے سارے مسلک اور مذہب کے ماننے والے اپنی آزادی کے ساتھ اپنے مذہب پر عمل کرتے ہیں ووٹ کی طاقت جمہوری اقدار کی حفاظت اور ظالم حکمرانوں کو تخت سے اتار کر انصاف پسند رہنماؤں کو منتخب کرنے میں مؤثر اور غیر معمولی کردار ادا کرتا ہے اس وقت اتر پردیش الیکشن کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے پورے اتر پردیش میں ایک نومبر سے تیس نومبر تک ووٹر لسٹ میں ناموں کے اندراج کرانے کی مہم تیار کی ہے اس میں جو لوگ چاہے لڑکا ہو یا لڑکی جسکی عمر اٹھارہ سال کی ہوچکی ہو وہ اپنے پولنگ بوتھ یعنی ووٹ ڈالنے والی جگہ جاکر یا جہاں پر ناموں کا اندراج ہورہا ہو وہاں جاکراپنے نام کا اندراج ضرور کروائے اس سے آپ اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کر کے اپنے اچھے نمائندوں کا انتخاب کر سکتے ہیں جمہوریت میں ووٹ ڈالنا بہت مظبوط ہتھیار ہے اپنے گھر محلہ گلی جن لوگوں کی عمر اٹھارہ سال کی ہوچکی ہے انکا نام ضرور ووٹر لسٹ میں شامل کروایں اور ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔


میٹنگ میں قاری بلال احمد جامعی نقشبندی خزانچی جمعیۃ علماء کانپور دیہات شریک رہے اسکے علاوہ حافظ محمد قاسم، مولانا فضل رب قاسمی، مولانا خالد قاسمی سیف الاسلام مدنی، مفتی محمد شاہد قاسمی، حافظ احسان الحق صاحب شریک رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button