ترک صدر رجب طیب ایردوگان عارضہ قلب میں مبتلا، علاج کے لیے اسرائیلی ڈاکٹر سے رجوع
- دعوی کیا گیا ہے کہ ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے حال ہی میں ایک سینیئر اسرائیلی ماہر امراض قلب کی خدمات استعمال کی ہیں جو دل کے ممکنہ مسائل کی نشاندہی کرتی ہے
- دوسری جانب اسپتال اور اسرائیلی ڈاکٹر نے اس خبر پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا
ترکی ، 21 جنوری ( قومی ترجمان ) اسرائیلی میڈیا میں شائع ہونے والی اطلاعات میں دعوی کیا گیا ہے کہ ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے حال ہی میں ایک سینیئر اسرائیلی ماہر امراض قلب کی خدمات استعمال کی ہیں جو دل کے ممکنہ مسائل کی نشاندہی کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ زیر بحث ڈاکٹر پروفیسر یتزاک شا پیرا ہیں جو تل ابیب میں سورسکی میڈیکل سینٹر کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اور اسپتال میں میڈیکل ٹورازم کے نگران ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ شاپیرا ایک ماہر امراض قلب ہیں جو متعد دعالمی رہ نماؤں کو طبی مسائل اور علاج کے بارے میں مشورہ دیتے رہے ہیں ۔
صحت کے مسائل اسرائیلی میڈیا نے باخبر ذرائع کے حوالے سے کہا ہے اگر ایردوآن کی ترکی میں اسرائیلی ڈاکٹر سے ملاقات ہو تو یہ حیرت کی بات نہیں ہوگی ۔ دوسری جانب اسپتال اور اسرائیلی ڈاکٹر نے اس خبر پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ۔
قابل ذکر ہے کہ ترکی میں حالیہ مہینوں میں یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ صدر ایردوآن جو اگلے ماہ اپنی 68 ویں سالگرہ منائیں گے، صحت کے مسائل کا شکار ہیں لیکن گذشتہ نومبر میں ترک ایوان صدر نے گردش کرنے والی افواہوں کے جواب میں ترک صدر کے پر سکون انداز میں چلنے کی 12 سیکنڈ کی ویڈیو جاری کی تھی ۔
- 30 لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی
ترکی کے جزل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی کے مطابق اسی مہینے میں ترک حکام نے 30 سوشل میڈیا کے سرگرم کارکنوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی ہے جنہوں نے ایردوآن کی صحت سے متعلق من گھٹرت پیغامات شائع کیے تھے ۔
- ڈائریکٹوریٹ نے اس وقت ایک پریس بیان میں یہ بھی کہا تھا کہ یہ پتہ چلا ہے کہ سوشل نیٹ ورک ٹویٹر پر صدر ایردوآن کے حوالے سے موت کا ہیش ٹیگ چلایا گیا تھا ۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ بالا ہیش ٹیگ کے تحت 30 افراد کی شناخت کی گئی ہے جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ گمراہ کن معلومات کا مواد شیئر کرتے ہیں اور ان کے خلاف ضروری عدالتی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔