اہم خبریں
ہو سکے تو مرے دشمن کا مددگار نہ بن، ورنہ اے دوست……
یہ تو ممکن ہے کہ ہر چال یہ چل سکتی ہے
روشنی کو بھلا تاریکی نگل سکتی ہے؟
ہو سکے تو مرے دشمن کا مددگار نہ بن
ورنہ اے دوست قبا تیری بھی جل سکتی ہے
مجھ سے مت پوچھ سرِ بزم تباہی کا سبب
تری پگڑی سرِ بازار اچھل سکتی ہے
پل دو پل کے لیے محفوظ تو ہو جاؤ گے
بزدلی جان لیے بن نہیں ٹل سکتی ہے
صف بہ صف آؤ کھڑے ہو لیں مظالم کے خلاف
ایک دن یہ شبِ تاریک بدل سکتی ہے