دربھنگہ
گوڑا کے سائیکل سوار مزدور کی سڑک حادثہ میں موت،
دربھنگہ ( محمد رفیع ساگر / قومی ترجمان بیورو)
ضلع کے بشن پور تھانہ علاقے کے ایکمی شوبھن بائی پاس سڑک پر بھرول چوک کے قریب ایک نامعلوم وان نے سائکل سوار کو کچل دیا جس سے اس کی موقع پر ہی دردناک موت ہوگئی ۔ مہلوک کی شناخت سمری تھانہ کے بھراٹھی گاوں کے گوڑا رہاشی محمد یونس کے لڑکے 28 سالہ محمد امتیاز کی شکل میں ہوئی ہے جو یومیہ مزدوری کرکے اپنے اہل خانہ کی پرورش کرتا تھا۔پولیس نے نوجوان کی لاش کو قبضہ میں لے کر ڈی ایم سی ایچ بھیج دیا ہے۔امتیاز کی موت پر اس کی اہلیہ فرزانہ خاتون کا برا حال بنا ہوا ہے۔وہ اپنے 2 معصوم بچوں کی مستقبل کو لیکر چیخ مار رہی ہے۔اس کی موت پر مکھیا نمائندہ محبوب عالم ، سماجی کارکن محمد تحسین ڈی ایم سی ایچ پہنچ کر اس کے کبنہ والوں سے ملاقات کر گہرے صدمے کا اظہار کیا اورہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔