دربھنگہ

پھل تاجر پر چاقو سے وار کر 40 ہزار کی لوٹ

دربھنگہ ( محمد رفیع ساگر / قومی ترجمان بیورو)

ضلع کے سنگھواڑہ تھانہ حلقہ کے سنگھواڑہ پل پر سنیچر کی دیر شب لٹیروں نے ایک پھل تاجر پر دھاردار ہتھیار سے وار کر اسے لہولہان کردیا اور اس کے پاس سے 40 ہزار روپیہ لوٹ کر فرار ہوگئے۔زخمی دکاندار اس وقت اپنی دکان بند کر گھر جارہا تھا تبھی اس پر جان لیوا حملہ کر لوٹ پاٹ کی گئی ۔ اس واقعہ کے بعد زخمی نوجوان پھل تاجر کو مقامی لوگوں کی مدد سے علاج کے لئے سنگھواڑہ سی ایچ سی میں داخل کرایا گیا ۔زخمی پھل تاجر کی شناخت سنگھواڑہ جنوبی رہائشی محمد سلمان کے بیٹے 21 سالہ محمد الہی کے طور پر ہوئی ہے۔اس ضمن میں متاثرہ پھل تاجر نے بتایا کہ وہ سنگھواڑہ پل کے بغل میں پھل کی دکان چلاتا ہے ہر روز کی طرح دکان بند کر پیدل ہی اپنے گھر جارہے تھے اسی اثناء میں سنگھواڑہ جنوبی رہائشی آنجہانی رام دیو یادو کے بیٹے روی یادو اور اسکے ساتھ دو دیگر نوجوان پل پر گھیر کر لگا تار چاقو سے حملہ کر شدید طور پر زخمی کر جیب سے نقد روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ تھانہ صدر امیت کمار نے بتایا کہ اس ضمن میں درخواست ملی ہے مزید کارروائی کی جارہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button