دربھنگہ ( محمد رفیع ساگر / قومی ترجمان بیورو ) مدھوبنی ضلع کے بسفی تھانہ حلقہ کے تیسی پرسونی گاؤں رہائشی چھیدی مہتو کی بیٹی لکشمی کماری جو تعزیہ دیکھنے اپنے پھوپھی کے گھر رتن پور آئی تھی جو نصف درجن بچوں کے ساتھ تعزیہ دیکھنے کے لئے گھر سے نکلی تھی اور راستہ بھٹک گئی جو جالے تھانہ حلقہ کے نروچھ گاؤں پہنچ گئی جہاں بھٹکتی بچی کو دیر شام لوگوں نے راڑھی جنوبی کے مکھیا راگھویندر پرساد کے سامنے پیش کیا۔اس کے بعد مکھیا نے بچی کے سرپرست کی تلاش شروع کی جب کوئی سراغ نہیں مل سکا تو بچی کو نروچھ وارڈ نمبر 8 میں رکھوا کر اسکی اطلاع جالے تھانہ صدر یوشودانند پانڈے، سی او اور بی ڈی او کو دینے کے بعد ہفتہ کی صبح 7 بجے ٹول فی نمبر 1098 پر چائلڈ لائن کے افسر کو دی گئی اطلاع ملتے ہی چائلڈ لائن کے افسر موقع پر پہنچ کر بچی کو اُسکے والد چھیدی مہتو کے حوالے کر دیا۔ بچی سے مل کر اہلِ خانہ کے چہرے کھل اٹھے۔ اس موقع پر رام چندر مہتو اور دشرتھ مہتو موجود تھے۔