اہم خبریںبہاردربھنگہ

کشش نیوز کے ٹوئٹ پر کانگریس لیڈر کا ٹوئیٹ گمراہ کن : جیویش کمار

دربھنگہ (محمد رفیع ساگر /قومی ترجمان بیورو) کشش نیوز کے ذریعہ گمراہ کن خبر پھیلانے کے بعد جس طرح حقائق کی جانچ پڑتال کئے بغیر جالے اسمبلی حلقہ سے کانگریس پارٹی کے امیدوار رہے مشکور عثمانی نے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے جالے کے ممبراسمبلی و لیبروسائل و آئی ٹی منسٹر جیویش کمار کے کاموں کی تنقید کی ہے اور کہا کہ وہ اسمبلی میں جھوٹ بولتے ہیں پر وزیر جیویش کمار کا سخت ردعمل آیا ہے۔انہوں نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ کانگریس لیڈر کو وزارت سے متعلق کوئی جانکاری نہیں ہے اور وہ صرف گمراہ کن اور بے بنیاد باتیں کرکے عوام کو گمراہ کرنے کا کام کرتے ہیں۔


اس سے پہلے بھی ان کے خلاف اترپردیش میں غلط خبر پھیلانے کے لئے ایف آئی آر درج کی جاچکی ہے اور بعد میں انہوں نے معذرت کرلی تھی۔ اب کانگریس کے لیڈر کو یہ بھی پتہ نہیں ہے کہ حکومت میں وہ کون سا محکمہ سنبھال رہے ہیں۔مسٹر جیویش کمار نے کہا کہ انہیں نہ تو ریاست کی ترقی اور معاشرتی سروکار سے مطلب ہے بلکہ جھوٹے حقائق کی بنیاد پر سیاست کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ
عوام نے 70 سالوں میں اس پارٹی کی سرگرمیاں دیکھی ہیں اور اب بھی دیکھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک سماجی خدمتگار ہونے کے ناطے ہم صرف خدا سے دعا کرتے ہیں کہ وہ انہیں عقل سلیم عطا کرے۔

کسی پر تنقید اور ان کی برائی کرنا ہمارا مذہب نہیں ہے۔ ہمارا مذہب لوگوں کی خدمت کرنا ہے۔ جو ہم زندگی بھر کرتے رہیں گے۔
معلوم ہو کہ آج کشش نیوز نے ٹویٹ کیا ہے کہ آرٹ اینڈ کلچر کے وزیر جیویش کمار نے قانون ساز اسمبلی میں اسٹیڈیم کی تعمیر کے حوالے سے ایک بیان دیا ہے جو سراسر جھوت پر مبنی ہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مسٹر جیویش کمار آرٹ کلچر ڈیپارٹمنٹ کے وزیر نہیں ہیں بلکہ وہ لیبر ریسورسس ڈپارٹمنٹ اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے وزیر ہیں۔ جب اس کے بارے میں کشش نیوز کو پتہ چلا تو کشش نیوز نے اپنا ٹویٹ ہٹا لیا، جبکہ اسی ٹویٹ کو کانگریس کے رہنما نے ری ٹویٹ کیا اور ان پر غلط تبصرہ کیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button