دربھنگہ (محمد رفیع ساگر/قومی ترجمان بیورو) مقامی تھانہ حلقہ کے کھیسر گاؤں میں چلتر ساہ کے 45سالہ بیٹے رام کشور ساہ کی موت اتوار کے روز بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہوگئی ۔ ذرائع کے مطابق متوفی پوپری سے فاسٹ فوڈ کی دکان بند کر اپنے گھر آگئے تھے جہاں کمرے میں کپڑا پریس کرنے کے دوران وہ پریس کے کٹے ہوئے تار کی زد میں آگیا جس سے موقع پر ہی موت ہوگئی ۔رام کشور ساہ کی ناگہانی موت پر اس کی بیوی کا رو رو کر برا حال بنا ہوا ہے ۔متوفی پوپری میں فاسٹ فوڈ کی دکان چلا کر اہلِ خانہ کی پرورش کر رہا تھا پولیس نے لاش کو ضبط کر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایم سی ایچ بھیج دیا ہے۔