اہم خبریںدربھنگہ

ندی میں ڈوبنے سے 15 سالہ سجاد کی موت

مکھیا نمائندہ شہنواز بابر نے سی او کو خبر دیکر سرکاری معاوضہ کا مطالبہ کیا۔

……………………………………..

دربھنگہ (محمد رفیع ساگر/قومی ترجمان بیورو) دربھنگہ مظفرپور کے سرحدی علاقہ پر واقع سنگھواڑہ تھانہ کے راجو پنچایت کے رام پٹی رہائشی محمد شرف عالم کے 15 سالہ لڑکے محمد سجاد کی موت ندی میں ڈوبنے سے ہوگئی۔ اس کے بعد مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے کافی مشقت کے بعد متوفی کی لاش کو باہر نکالا گیا۔ ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں لوگ جائے وقوع پر پہونچ گئے ۔موقع پر موجود مکھیا نمائندہ محمد شہنواز بابر نے بتایا کہ متوفی 3 دیگر ساتھیوں کے ساتھ ندی میں غسل کیلئے گیا تھا۔غسل کے دوران سجاد گہرے پانی میں ڈوبنے لگا جہان دوست کو ندی میں ڈوبتا دیکھ پہلے تو ان کے ساتھیوں نے بچانے کی کوشش کی لیکن جب کامیاب نہیں ہوئے تو گاوں میں آکر لوگوں کو اسکی اطلاع دی۔ خبر ملتے ہی مقامی لوگ وہاں پہونچ کر لاش کی تلاش کرنے لگے لیکن جب لاش کا سراغ نہیں ملا تو مقامی غوطہ خوروں کو بلایا گیا جس کی مدد سے لاش پانی سے باہر نکالنے میں کامیاب ہوگئے۔ وہیں بابر نے بتایا کہ علاقہ مظفر پور ضلع کے کٹرا تھانہ کے بیل پکونا گاوں میں ہونے کی وجہ سے کٹرا کے سی او اور تھانہ صدر کو اسکی اطلاع دی گئی ہے۔ ابھی پولیس افسران کے آنے کا انتظار کیا جارہا ہے تاکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیجا جاسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button