سمستی پور

ڈی ایم کی صدارت میں سیلاب سے قبل تیاری کو لیکر جائزیاتی نشست منعقد

ضلع مجسٹریٹ نے نوڈل افسران ،سی او ،اور بلاک ترقیاتی افسر کو دیئے کی اہم ہدایات

سمستی پور (محمد مصطفیٰ)کلیان پور بلاک آفس میں ضلع مجسٹریٹ ششانک شوبھنکر کی صدارت میں سیلاب سے قبل تیاری کو لیکر جائزیاتی نشست منعقد کی گئی،جس میں ضلع مجسٹریٹ نے بلاک ڈویلپمنٹ آفیسر اور سرکل آفیسر کو مشترکہ طور پر ہدایت دی کہ سیلاب جیسی قدرتی آفت کے وقت ، امدادی مرکز ،کمیونٹی کچن ، جانوروں کے کھانے کے انتظامات یقینی بنایا جائے۔ضلع مجسٹریٹ نے سبھی نوڈل انچارج افسران کو ہدایت دی کہ وہ عوامی نمائندوں (یعنی مکھیا ، اپوزیشن مکھیا، سرپنچ ، وارڈ ممبر) کے ساتھ میٹنگ کر کمیونٹی کچن کو چلانے اور امدادی مرکز کے مقام منتخب کرنے کو یقینی بنائیں،انہوں نے کہا کہ باورچی ، ملاح ، عملہ اور نوڈل افسران سیلاب متاثرہ علاقے میں مامور رہیں گے اور، ان کی ویکسینیشن اگلے 3 دنوں کے اندر کرا دیا جائے گا،انہوں نے بلاک سطحی افسران کو ہدایت دی کہ ایک ہفتہ کے اندر تمام پنچایت میں موجودہ مکھیا اور ہارے مکھیا وارڈ ممبر کے ساتھ مل کر پشو راحت کیندر کی جگہ کے متعین کرنے کے لئے دورہ کریں،ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ اگر سیلاب کے دوران کسی بھی طرح کی شکایت ملی جیسے خراب کھانہ،چاپاکل نہیں ہونے کی شکایت تو اسکے ذمہ دار نوڈل انچارج ،سی او،اور بلاک ترقیاتی افسر ہوں گے،انہوں نے بلاک سطحی پی ایچ ای ڈی افسرانوں کو ہدایت دی کہ اونچے مقام پر چاپاکل لگائے تاکہ سیلاب کے وقت مہاجر کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ضلع مجسٹریٹ نے ہدایت دی کہ وہ تمام رجسٹر کو اپ ڈیٹ کرلیں، سیلاب کے دوران امدادی مراکز میں کھانے کا 12:30 دن اور شام 7:30 بجے ہوگا،کشتی کا آمد و رفت بلاک ڈویلپمنٹ آفیسر اور سرکل آفیسر کے ذریعے کیا جائے گا ، تمام کشتیوں پر سرخ پرچم لگایا جائے گا،انہوں نے سیلاب سے متاثرہ پنچایتوں کا دورہ کرنے کے دوران ، کلونجر (چھوٹی صلہا) پنچایت واقع باگمتی ندی کے کنارے اچانک معائنہ کیا۔
عوامی نمائندوں اور وہاں موجود باشندوں نے بتایا کہ زیادہ بارش کی وجہ سے ، سیلاب کی صورتحال کے دوران ، ندی سے مٹی کا کٹاؤ ہوتا ہے اور وارڈ نمبر 2 ، 4 اور 6 میں پانی بھر جاتا ہے،معائنہ کے دوران (بھراو پل) کا بھی دورہ کیا گیا۔ گاؤں والوں نے بتایا کہ جب گاؤں میں پانی بھر جاتا ہے تو گاؤں کے لوگ یہاں پناہ لیتے ہیں۔ یہاں امدادی مرکز چل رہا ہے،نشست میں ایڈیشنل کلکٹر سمستی پور ، سب ڈویژنل آفیسر سمستی پور صدر ،ضلع پشو پالن افسر، سرکل آفیسر اور بلاک سطح کے پروگرام آفیسر ، کوآرڈینیٹر اور دیگر متعلقہ افسران اور اہلکار موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button