سمستی پور

سمستی پور پولیس نے لوٹ معاملے میں ملوث تین بدمعاش کو کیا گرفتار

سمستی پور (محمد مصطفیٰ) سمستی پور صدر ڈی ایس پی پرتیش کمار و و مفصل تھانہ انچارج ویکرم آچاریہ نے مشترکہ طور پر پریس کانفرنس کر صحافیوں کو یہ جانکاری دی کہ لوٹ کے واردات میں ملوث تین بدمعاش کس بھوئی دھارا پنچایت کے دیونارائن مہتو کا بیٹا ابھیناس کمار عرف گولو،جٹمل پور کے رام چندر مہتو کا بیٹا سنی کمار اور نکو استھان کے راکیش سنگھ کا بیٹا شوبھم سنگھ عرف چھوٹو کو ایک پسٹل،دیسی کٹہ،کارتوس و موبائل کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ خفیہ معلومات فراہم ہوئ تھی کہ ابھیناس کمار اپنے رہائش بھوئ دھارا نو تعمیر شدہ مکان میں کچھ بدمعاشوں کے ساتھ موجود ہے،اسکے بعد آناً فاناً میں ایک ٹیم تشکیل دے کر چھاپے ماری کی گئی جس میں تین بدمعاش کو ایک پسٹل،دیسی کٹہ،کارتوس و موبائل کے ساتھ گرفتار کیا گیا،انہوں نے کہا کہ سبھی بدمعاش کسی بڑی واردات کا انجام دینے کے فراق میں منصوبہ بنا رہا تھا،سبھی بدمعاش قبل بھی لوٹ چوری کے معاملے میں جیل جا چکے ہیں،گرفتار مجرم سنی کمار قبل میں پالیوال ڈرگ ایجنسی و دیگر لوٹ معاملے میں جیل گیا ہے،اور شمبھو سنگھ عرف چھوٹو ہیرا جیویلرس لوٹ و چوری معاملے میں جیل جا چکا ہے،ابھیناس کمار عرف گولو کمار بائک چوری و لوٹ معاملے میں جیل رسید ہو چکا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button