سمستی پور

ڈی ایم کی صدارت میں اساتذہ بحالی سے متعلق جائزیاتی نشست منعقد

تمام بلاک ایجوکیشن افسر میرٹ لسٹ کل تک ضلع ایجوکیشن افسر کو بھجوائیں

سمستی پور (محمد مصطفیٰ) اساتذہ بحالی سے متعلق جائزیاتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایم نے کہا کہ تمام بلاک ترقیاتی افسران اور بلاک ایجوکیشن آفیسر کی صدارت میں اساتذہ بحالی سے متعلق تمام پنچایت سکریٹریوں کے ساتھ ایک نشست منعقد کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ تمام بلاک ایجوکیشن آفیسر میرٹ لسٹ کل تک ضلع ایجوکیشن آفیسر کو بھجوائیں۔ تاکہ اسے این آئی سی کی سائٹ پر اپ لوڈ کیا جاسکے،انہوں نے مزید کہا کہ تمام بلاک ترقیاتی افسر جہاں تقرری ہونا ہے اس تقرری اکائی پر لاین آرڈر کا انتظام یقینی بنائے،انہوں نے کہا کہ تمام بلاک ترقیاتی افسر و تعلیمی افسر ڈیبل وار ڈیوٹی لسٹ،مائکنگ،ہیلپ ڈیسک وغیرہ کے انتظامات کے متعلق میں مشترکہ طور پر دستخطوں کے ساتھ ایک خط جاری کرینگے،ضلع مجسٹریٹ نے ضلع ایجوکیشن آفیسر اور تمام بلاک ایجوکیشن آفیسر کو ہدایت دی کہ اساتذہ تقرری کے تمام ضروری عمل بغیر تاخیر کے مکمل کیے جائیں۔موقع پر ضلع تعلیمی آفیسر ،ضلع پروگرام آفیسر مڈ ڈے میل ، ضلع پنچایت راج آفیسر، بلاک ترقیاتی آفیسر اور بلاک تعلیمی آفیسر موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button