اہم خبریںبہاردربھنگہ

موٹر چور گروہ کا انکشاف، چوری کی نصف درجن بائک کے ساتھ 6 جرائم پیشہ گرفتار

ماسٹر چابھی سمیت 3 موبائل برآمد

محمد رفیع ساگر /قومی ترجمان بیورو

مختلف تھانہ علاقوں میں موٹر سائیکل چوری کے بڑھتے ہوئے واقعات سے پریشان پولیس کو اہم کامیابی ملی ہے۔ایس ایس پی بابو رام نے ان گروہ پر نظر رکھنے اور ان کی گرفتاری کے لئے صدر ڈی ایس پی انوج کمار کی سربراہی میں پولیس کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی۔کارروائی کے دوران پولیس کی خصوصی چھاپہ ماری ٹیم نے چوری کی نصف درجن موٹرسائیکل کے ساتھ 6 افراد کو گرفتار کیا ہے جن کے پاس سے 6 ماسٹر کی اور 3 موبائل بھی برآمد ہوئے ہیں۔


گرفتار مجرموں کی شناخت حیاگھاٹ تھانہ علاقہ کے بانس ڈیہ رہائشی شنکر ساہ ، بہادر تھانہ کے گیدرگنج رہائشی راہل کمار ساہ اور دیا شنکر کمار ،سنگھواڑہ تھانہ علاقہ کے رہائشی ویویک کمار، کمتول تھانہ کے ٹکٹار رہائشی سنتوش کمار مشرا اور کوشیشور استھان تھانہ علاقہ کے کشیشوراستھان رہائشی منوج کمار رام کی شکل میں کی گئی ہے۔ان کی نشاندہی پر بی آر زیرو 7 ایکس 7596نمبر کی لال اپاچی بائک، بی آر زیرو 1 جی ای 0531نمبر کی سفید اپاچی بائک، بی آر زیرو 7 ایکس 9799نمبر کی ایکس پرو بائک، بی آر زیرو 1 ڈی پی 5431 نمبر کی اپاچی بائک، بی آر زیرو 7 ایل 4033 نمبر کی پیشن پرو اور بغیر نمبر والی بلیک پیشن پرو بائک برآمد کی گئی ہے جس مختلف مقامات سے چرائے گئے تھے۔


سٹی ایس پی اشوک کمار پرساد نے پیر کو اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرکے اس سلسلے میں تفصیلی معلومات دیں۔ انہوں نے بتایا کہ موٹر سائیکل چوری کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر صدر ایس ڈی پی او کی سربراہی میں لہیریاسرآئے ، سنگھواڑہ ، سمری اور کمتول تھانہ کے ایس ایچ او اور تکنیکی سیل کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ اتوار کے روز اس ٹیم کو ایک موٹر سائیکل چور کو پکڑنے میں کامیابی ملی۔ اس کے کہنے پر رات گئے کئی تھانوں کے مختلف علاقوں میں چھاپہ ماری کی گئی اور 5 دیگر چوروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ان کے پاس سے چوری شدہ 6 بائکیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ سب کی شناخت بھی ہوگئی ہے۔ یہ تمام بائک سنگھواڑہ ، کشیشور استھان، بہادر پور اور ٹاؤن ٹھانہ علاقوں سے چوری کی گئی تھی۔سٹی ایس پی نے بتایا کہ اس گروہ کا ایک دوسرے سے گہرا رابطہ تھا اور موبائل کے ذریعے ایک دوسرے سے جانکاری شیئر کرتے تھے۔


انہوں نے بتایا کہ گرفتار مجرموں سے متعلق لہیریاسرائے، بہادرپور اور ٹاون تھانہ میں کچھ مجرمانہ رکارڈ ملے ہیں جس کے بارے میں ابھی بھی مختلف تھانوں سے معلوم کیا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button