اہم خبریںطب و صحت

ڈیزائن دار برقع اور تنگ لباس پہنے کو دارالعلوم دیوبند کا فتویٰ، قرار دیا سخت گناہ اور ناجائز

  • ایسابرقع یا لباس پہن کر عورت کا گھر سے باہر نکلنا جائز نہیں ہے جس کی وجہ سے اجنبی مردوں کی نگاہیں ان کی جانب متوجہ ہوں
  • ایسا برقع پہن کر نکلنا بھی جائز نہیں ہے جس پر چمک دمک اور بیل بوٹے لگے ہوں

دیوبند ( قومی ترجمان ) مسلم خواتین کے ذریعہ پردے کے نام پر استعمال کیے جار ہے مختلف ڈیزائن دار بر تھے اور تنگ لباس پہننے کو دارالعلوم دیوبند نے سخت گناہ اور ناجائز قراردیا ہے ۔ دارالافتا کی جانب سے سامنے آۓ فتوی میں کہا گیا ہے کہ ایسا برقع یا لباس پہن کر عورت کا گھر سے باہر نکلنا جائز نہیں ہے جس کی وجہ سے اجنبی مردوں کی نگاہیں ان کی جانب متوجہ ہوں۔دیو بند کے ہی ایک شخص نے دارالعلوم کے شعبۂ افتا سے تحریری سوال پوچھا تھا کہ مسلم خواتین کے لیے ایسا برقع یا لباس پہنا کیسا ہے جس میں عورتوں کے اعضا ظاہر ہوتے ہوں یا ایسا چمک دمک کا برقع پہن کر بازار میں جائیں ، جس کی وجہ سے غیر مردوں کی نگاہیں اس کی جانب متوجہ ہوں ۔

دار العلوم دیوبند کے مفتیان کرام نے مذکورہ سوال کاتحریری جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی نے ارشادفرمایا ہے کہ عورت چھپانے کی چیز ہے ، کیونکہ جب عورت باہر آتی ہے تو شیطان اس کو گھورتا ہے ، لہذا عورت کو بغیر ضرورت کے گھر سے باہر نہیں نکلنا چاہیے اور جب ضرورت کے مطابق گھر سے نکلے تو اپنے جسم کو اس طرح چھپائے کہ اس کے جسم کے اعضا ظاہر نہ ہوں ، بینی ڈھیلا لباس پہن کر نکلے ، تنگ اور سخت لباس یا برقع پہن کر نکلنا اور لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرنا ہرگز جائز نہیں ہے اور سخت گناہ ہے ، اسی طرح ایسا برقع پہن کر نکلنا بھی جائز نہیں ہے جس پر چمک دمک اور بیل بوٹے لگے ہوں ۔

فتوی میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے برقع اور لباس فتنے کی وجہ ہوتے ہیں ۔ دار العلوم سے جاری فتوے کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے تنظیم ابناۓ دار العلوم دیوبند کے سکریٹری مفتی یا دالبی قاسمی نے کہا کہ مغربی تہذیب ہندوستانی تہذیب پر پوری طرح حاوی ہو چکی ہے ، ہماری عورتیں پردوں سے نکل کر چھوٹے اور تنگ لباسوں میں آگئی ہیں ، اس جانب بطور خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button