دربھنگہ

ڈبل انجن کی سرکار ہر مورچے پر ناکام: صادق بھارتیمتھلانچل میں صحت کی بدانتظامی کے خلاف سی پی آئی ایم ایل کا احتجاج۔

دربھنگہ ( محمد رفیع ساگر / قومی ترجمان بیورو)

  سی پی آئی ایم ایل نے متھلانچل میں صحت کے بگڑتے نظام کے خلاف ایک روزہ احتجاج کیا۔  دھرنا پر بیٹھے قائدین و کارکنان  دو گز کا فاصلہ طے کرتے ہوئے نعرے بازی کررہے تھے۔ ان کی مانگ تھی کہ متھلانچل میں تمام ذیلی صحت مراکز شروع کیا جائے، کورونا سے نجات کے لئے  ویکسین کی گارنٹی ملے ،ڈاکٹروں ، نرسوں ، دیگر صحت  کارکنوں کو بحال کیا جائے۔ کورونا سے ہوئی موت پر ان کے لواحقین کو 10 لاکھ معاوضہ دی جائے۔ ڈی ایم سی ایچ کا سپر اسپیشلٹی وارڈ شروع کیا جائے۔دھرنا میں موجود انچل سکریٹری صادق بھارتی نے کہا کہ بہار میں ڈبل انجن کی حکومت کورونا سے نمٹنے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔متھلانچل میں زیادہ تر ذیلی صحت مراکز بکھرے ہوے ہیں۔  سب ہیلتھ سنٹر ، پرائمری ہیلتھ سنٹر تا کمیونٹی میڈیکل سنٹر ، سب ڈویژنل اسپتالوں کی حالت بہت خراب ہے۔  ڈاکٹروں ، نرسوں ، دوائیاں ، ویکسینوں ، ہر چیز کی بہت بڑی قلت ہے۔  ہزاروں آسامیاں خالی ہیں۔  اس وبا میں حکومت کی صحت کی دیکھ بھال کی حقیقت منظر عام پر آگئی ہے۔ صادق بھارتی نے بہار حکومت سے مطالبہ کیا کہ اگر اس بد انتظامی کو بہتر انداز میں منظم نہیں کیا گیا تو جدوجہد جاری رہے گیاس اس موقع پر کامیشور پاسوان ، سدھن شرما ، وجے مہاسیت ، محمد موظم ، سوروپی رام ، محمد نذیر حسین ، شیام راجک ، محمد سکندر وغیرہ موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button