دربھنگہ

چور دروازے سے سی.اے.اے نافذ کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی:احسان پرویزشہریت کا درخواست لئے جانے کے خلاف ایس ڈی پی آئی کا ریاست گیر احتجاجی مظاہرہ

دربھنگہ ( محمد رفیع ساگر / قومی ترجمان بیورو)

  موجودہ سرکار ہر موڑ پر مکمل طورپر ناکام ثابت ہوئی ہے جہاں ایک طرف روزگار کا وعدہ تھا وہاں ہر طرف بے روزگاری کا بول بالا ہے، تعلیمی سسٹم مکمل طورپر تباہ ہے تو وہیں کورونا اور لاک ڈاؤن کے دور میں سرکار علاج و سہولیات دینے میں  بالکل ناکام ہو چکی ہے ۔ان باتوں کا اظہار سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا بہار کے صوبائی جنرل سکریٹری انجنیئر احسان پرویز نے اپنے ایک پریس ریلیز میں کیا۔انہوں نے آگے کہاکہ آج جب خراب سسٹم کی وجہ سے آکسیجن نہ ملنے سے لاکھوں اموات ملک میں ہوچکے ہیں جنہیں ایک انسانی وقار کے ساتھ انتم سنسکار بھی نہیں مل سکا یہی وجہ ہیکہ ہزاروں لاشیں گنگا ندی میں بہتے ہوئے اترپردیش و بہار میں نظر آئی ہیں ان تمام ناکامیوں پر پردہ کرنے کیلئے موجودہ سرکار نے اپنی نفرت کی سیاست کا استعمال شروع کردیا ہے جس کے تحت موب لنچنگ و مساجد کی شہادت کے لگاتار واقعات ہمارے سامنے آ ئے ہیں۔ احسان پرویز نے کہاکہ اسی سلسلہ کے تحت اب سی.اے.اے کو چور دروازے سے نافذ کرنے کی کوشش ہورہی ہے جس کیلئے مختلف ریاستوں سے شہریت کی درخواست مانگی گئی ہے جو کہ ملک کو برہمن وادی نظام کی طرف دھکیلنے کی کوشش کا حصہ ہے لیکن ملک کی سیکولر عوام اس کوشش کو بالکل کامیاب نہیں ہونے دیگی۔ ایس.ڈی.پی.آئی بہار صوبائی جنرل سکرٹری احسان پرویز نے آگے کہا کہ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا ہر ظلم کے خلاف ہمیشہ سب سے پہلے سامنے آتی رہے ہے جس میں سی.اے.اے کے خلاف بھی سب سے پہلے تحریک شروع کرنے کا کام بھی تھا اور اب جبکہ ایک بار پھر اسے چور دروازے سے نافذ کرنے کی کوشش ہورہی ہے تو سب سے پہلے سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے پورے ملک میں آج احتجاجی مظاہرے منعقد کیے ہیں جس میں لاکھوں فیملی نے حصہ لیا ہے ساتھ ہی ٹویٹر کیمپین بھی کیا گیا جو کہ ملکی سطح پر ٹرینڈ نمبر01 پر رہنے کے ساتھ ملک کے اکثر صوبوں میں بھی صوبائی سطح پر ٹرینڈ ایک پر رہا جس میں بہار نے بھی ایکٹولی حصہ لیا اور بہار کے 25 سے زائد ضلعوں میں ہزاروں فیملی اس احتجاج کا حصہ بنی و بہار میں بھی ٹویٹر ٹرینڈ مستقل ایک نمبر پر رہا جس میں ہزاروں افراد نے گھنٹوں تک مستقل حصہ لیا انہوں نے کہاکہ آگے بھی ہماری تحریک چلتی رہیگی اور ضرورت پڑی تو ہم پھر کارکنان و عوام کو گھروں سے باہر لاکر مضبوط جمہوری عوامی تحریک کھڑا کرنے کا کام کرینگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button