اہم خبریںطب و صحتمضامین

پوسٹ کووڈ جسمانی پریشانیوں کو دور کرنے میں فیزیوتھراپی کافی اہم:ڈاکٹر کہکشاں گلناز

پوسٹ کووڈ جسمانی پریشانیوں کو دور کرنے میں فیزیوتھراپی کافی اہم:ڈاکٹر کہکشاں گلناز

موجودہ طرززندگی میں انسان کو بہت ساری جسمانی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ انسان کے مختلف ا عضااس حد تک متاثر ہو رہے ہیں کہ زندگی کا سکون ہی چھن جارہا ہے۔ بہت ساری جسمانی پریشانیاں ایسی ہیں جس کا ا?پ لاکھ علاج کرالیں لیکن فیزیوتھراپی کے بغیر یہ علاج مکمل نہیں ہو سکتا اور انسان کی پریشانیاں بنی رہتی ہیں۔ فیزیوتھراپی کی مدد سے اس طرح کی جسمانی پریشانیاں جس کا تعلق مختلف عضا کے درد ،نس اور پٹھے کی تکلیف فیزیوتھراپی کی مدد سے ہی دور کی جاسکتی ہے۔ ا?ج فیزیوتھراپی کی ضرورت اس حد تک محسوس کی جارہی ہے کہ جب کوئی فیزیشین یا سرجن مریض کا علاج کرتے ہیں تو اس کے ساتھ ساتھ فیزیوتھراپی کرانے کے مشورہ ضرور دیتے ہیں کیونکہ جو علاج سرجری اور دوا کی مدد سے کی گئی ہوتی ہے وہ پوری طرح دور نہیں ہوتی اور اس کیلئے فیزیوتھراپی کا سہارا لینا پڑتا ہے۔ کوووڈ کی عالمی وباسے لاکھو ں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ جو لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد صحت یاب ہو گئے ہیں ان میں پوسٹ کووڈ کے بہت سارے اثرات سامنے ارہے ہیں۔ جس کا تعلق جسمانی جسم کے مختلف اعضا میں درد ، سانس کی پریشانی اورچسٹ کی تکلیفوں سے ہے۔ اس تکلیفوں کو دور کرنے میں فیزیوتھراپی کافی اہم ہے۔ پھلواری شریف نیا ٹولہ واقع دی لائف کیئر کلینک کی سینئر فیزیوتھراپسٹ ڈاکٹر کہکشاں گلناز کا کہنا ہے کہ ایسی جسمانی پریشانیاں جس کا تعلق فیزیوتھراپی سے ہے اسے ہر گز نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔ موجودہ وقت میں کورونا سے متاثر افراد صحت یابی کے بعد بہت طرح کی پریشانیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ اس میں چسٹ میں تکلیف کے معاملے سب سے زیادہ ہیں۔ ماہرین ایسے لوگوں کو فیزیوتھراپی کی ضرورت بتا رہے ہیں۔جو لوگ کوروناسے متاثرہو چکے ہیںان کیلئے چسٹ فیزیوتھراپی بہت ہی ضروری ہے۔فیزیوتھراپی کی مدد سے ایسے افراد پہلے کی طرح پھر سے چست درست اور توانا محسوس کر سکتے ہیں۔ ڈاکٹر کہکشاں گلناز نے خاص طور سے خواتین کو فیزیوتھراپی کی ضرورت کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ خواتین کو فیزیوتھراپی کی بہت زیادہ ضرورت پڑتی ہے کیونکہ عام طور سے خواتین گھروں میں رہتی ہیں ان کا چلنا پھرنا کم ہوتا ہے جس کی وجہ سے جسم کے مختلف اعضا میں درد اور دوسری طرح کی تکلیف زیادہ ہوتی ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ مختلف وجوہات سے خواتین اس طرح کی پریشانیوں کو نظر انداز کر دیتی ہیں جو بعد میں بڑی پریشانیوں کا سبب بنتا ہے۔ ڈاکٹر کہکشاں گلناز نے خاص طور سے پردہ نشیں خواتین کیلئے مشورہ دیا کہ اگر انہیں فیزیوتھراپی کی ضرورت ہے اور وہ کسی مرد فیزیوتھراپی کے پاس نہیں جانا چاہتی تو ا?ج بہت ساری لیڈی فیزیو تھراپسٹ ہیں ا?پ ان کے پاس بلا جھجھک جاسکتی ہیں۔ جسمانی دشواریوں کو نظر انداز کرنا کسی بھی صورت میں مناسب نہیں ہے۔ ڈاکٹر گلناز نے بتایا کہ پھلواری شریف اور اس کے مضافات بہت ساری ایسی خواتین ان کے رابطہ میں ا?ئیں جو برسوں سے مختلف طرح کے درد سے پریشان تھیںلیکن وہ فیزیوتھراپسٹ کے پاس ا?نے میں جھجھک محسوس کرتی تھیں۔اللہ کا شکر ہے کہ ایسی خواتین اب فیزیوتھراپی کا سہارا لے رہیں ہیں اور انہیں کافی راحت محسوس ہو رہی ہے۔ ڈاکٹر گلناز نے کہا کہ خدمت خلق کے جذبے کے ساتھ میں نے پردہ نشیں خواتین کیلئے خصوصی شیڈول بنایا ہے۔ضرورت مند افراد ان کے 7903051698 , 933452332ان کے موبائل نمبر پر فیزیوتھراپی کے تعلق سے مشورہ لے سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button