اہم خبریںدربھنگہ

پنچایت بھون کا تالا توڑ کر کمپیوٹر کی چوری

دربھنگہ (محمد رفیع ساگر /قومی ترجمان بیورو) سنگھواڑہ بلاک کے راجو پنچایت بھون کا تالا توڑ کر نامعلوم چوروں نے پنچایت بھون میں رکھے کمپیوٹر سیٹ کی چوری کر لی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی سنگھواڑہ تھانہ کی پولیس نےمعاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

مکھیا رخسانہ خاتون نے بتایا کہ ہفتہ کے روز پنچایت بھون پر میٹنگ کے لئے جب پنچایت نمائندے اور پنچایت سیکریٹری بھولا پاسوان آئے تو پنچایت بھون کا گریل کا تالا ٹوٹا ہوا پایا گیا جب پنچایت بھون میں لوگ اندر داخل ہوئے تو دیکھا کے کمرے کا بھی تالا ٹوٹا ہوا تھا کمرے میں ٹیبل پر رکھے کمپیوٹر سمیت کئی اہم سامان غائب تھے۔ چور نے کمرے میں رکھے المیرا کو بھی توڑنے کی کوشش کی لیکن اسکا تالا نہیں ٹوٹ پایا آس پاس کے لوگوں کو آتا دیکھ چور کمپیوٹر لے کر ہی فرار ہوگیا۔

مکھیا کے نمائندہ محمد شہنواز بابر نے بتایا کہ گذشتہ روز پنچایت بھون میں منعقدہ اجلاس میں پنچایت کے نمائندوں نے بھی شرکت کی تھی ۔رات میں پیش آنے والی چوری کی اس واقعہ سے لوگ حیران ہیں۔اس معاملے میں پنچایت سکریٹری بھولا پاسوان نے تھانہ میں کارروائی کے لئے درخواست دی ہے ۔تھانہ صدر امیت کمار نے بتایا کہ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button