اہم خبریںبہار

محنت و وسائل کے وزیر جیویش کمار کے ہاتھوں زراعتی سائنسی مرکز میں درجہ فہرست ذات کے 200 کسانوں کے درمیان دھان کی بیچ تقسیم

دربھنگہ (محمد رفیع ساگر /قومی ترجمان بیورو) محکمہ زراعت شیڈول ذاتوں کی خواتین اور مردوں کی ترقی کے لئے پرعزم ہے ۔اس کے پیش نظر ہفتہ کے روز ایک علیحدہ ایکشن پلان تیار کر کے شیڈول ذاتی کے 200 خواتین اور مردوں کی معاشی ترقی کے لئے دھان کی بہتر قسم کے بیج اور باجرا ضرورت کے مطابق دستیاب کرایا گیا۔

جالے زرعی سائنسی مرکز کے آڈیٹوریم میں مرکز کے صدر ڈاکٹر دیویانشو شیکھر کی صدارت میں منعقدہ پروگرام میں مہمان خصوصی محنت وسائل اور اطلاعات و ٹکنالوجی کے وزیر جیویش کمار نے کسانوں میں بیج مہیا کراتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ دن دور نہیں جب بہار کی قسمت بدل جائے گی اور مزدوروں کو یہیں روزی روٹی ملنے لگے گی۔انہوں نے کہا کہ اس ملک کے اندر ہی ایک غریب اور مزدور کا بیٹا وزیر اعظم بن گیا جو ملک کے اندر غریب طبقے کے آخری لوگوں کی ترقی اور اس کے مطابق منصوبے بنانے کے لئے سوچ رہے ہیں۔

غریبوں کی معاشی ترقی کے لئے متعدد منصوبے نافذ

وزیر موصوف نے کہا کہ وزیر اعظم نے ملک کے ہر غریب کی ترقی کیلئے سوچنا شروع کردیا ہے ۔آزادی کے 70 سال بعد ملک میں ایک ایسا پہلا وزیر اعظم ہوئے ہیں جو ان کی ترقی اور ان کے سنہرے خوابوں کے لئے فکرمند رہتے ہیں۔چولہا کیسے جلے اور حالات زندگی کو کیسے بہتر بنایا جائے ایک ایک نقطہ پر غور کررہے ہیں۔ وزیر جیویش کمار نے کہا 2022 تک کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کی پالیسی پر کام ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ملک کے کسانوں کی حالت بہتر ہوگی تو ملکی معیشت میں ایک بڑی تبدیلی آئے گی۔

2022 تک کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کے منصوبے پر وزیر اعظم سنجیدہ

انہوں نے کہا کہ آج بہار میں 89 فیصد لوگ دیہات میں رہتے ہیں اور گیارہ فیصد لوگ شہروں میں رہتے ہیں۔ حکومت نے جو وعدے کیے تھے اس کے مطابق بہار میں بہت ساری نگر پنچایتیں تشکیل دی گئیں ہیں ۔اس کے مطابق گاؤں میں پچاسی فیصد لوگ رہتے ہیں اور پندرہ فیصد لوگ شہر میں رہتے ہیں۔ اس میں 77 فیصد لوگ زراعت پر انحصار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ان کسانوں کی حالت بہتر ہوجاتی ہے تو بھی ہمارا ملک مستحکم ہوجائے گا۔ شیڈول ذاتوں میں موجود کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا دور میں صنعتیں ملک کے اندر بند تھیں۔اس کی وجہ سے مزدور بیکار ہوکر اپنے گھروں کو لوٹ گئے ۔ان کی مالی حالت تشویشناک ہوگئی ۔اس کے باوجود ان کسان مزدوروں کی وجہ سے ملک میں ریکارڈ اناج تیار ہوا ، کسانوں کی ریکارڈ پیداوار دیکھ کر وزیر اعظم نے غریبوں کے مختلف اسکیموں کے فوائد دینا شروع کردیئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button