وسطانیہ ،فوقانیہ،مولوی امتحانات 2024 سے متعلق اہم اپڈیٹ
پٹنہ ( 10 نومبر 2023 ء) محمد اعجاز احمد کنٹرولر آف اکز انیشن ، بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ ، پٹنہ نے بحکم چیئرمین مدارس کے پرنسل / صدر مدرس، طلبا و طالبات اور گارجین حضرات کو اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ درجہ وسطانیہ، فوقانیہ اور مولوی امتحانات 2024 کیلئے پرائیویٹ پرمیشن حاصل کرنے کی تاریخ میں 15 نومبر تک کی توسیع کی گئی ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ جن امیدواروں نے ابھی تک درجہ فوقانیہ اور مولوی 2024 کے امتحانات کیلئے رجسٹریشن نہیں کرایا ہے وہ اپنا رجسٹریشن تاخیری فیس مبلغ 100 روپے کے ساتھ 20 نومبر تک لازمی طور پر کرالیں، بغیر رجسٹریشن کے امتحان فارم بھرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
مزید انہوں نے کہا کہ درجہ وسطانیہ کیلئے رجسٹریشن مع ایولیوشن فارم کی تاریخ میں بغیر تا خیری فیس کے 30 نومبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ یہ توسیع ریاست سے موصول ہونے والی گذارشات کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ لہٰذا ایسے امیدوار جو اب تک رجسٹریشن نہیں کر پائے ہیں وہ جلد از جلد اپنا رجسٹریشن مکمل کرالیں!