اہم خبریںبہارپٹنہتعلیم و روزگار

وزیر تعلیم کو ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے یادگار مجلہ پیش کیا

پٹنہ/نمائندہ/قومی ترجمان ۔بہار اسٹیٹ اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن کا تیسرا دو روزہ صوبائی کنونشن کے انعقاد کے موقع پر تعلیمی یادگار مجلہ کی اشاعت ہوئی جس میں عزت مآب محترم پھاگو چوہان صاحب گورنر بہار،وزیرتعلیم جناب وجئے کمار چودھری صاحب کے علاوہ مشہور و معروف سماجی ،قومی، ملی ، ماہر تعلیم کے رہنما پیغامات ہیں۔

واضح ہوکہ سوینیئر میں بہار اسٹیٹ اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن کا مختصر تعارف سمیت بہار سرکار سے اردو کی ترویج واشاعت کے لیے مطالبات ہیں۔وزیر تعلیم جناب وجئے کمار چودھری سے ملاقات کر سوینیئر کو پیش کیا گیا جسے انہوں نے بخوشی قبول کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

وزیر تعلیم سے ملاقات کرنے والوں میں قمر مصباحی صوبائی صدر بہار اسٹیٹ اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن، محمد شفیق جنرل سکریٹری بہار اسٹیٹ اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن، محمد فیروز عالم پٹنہ صوبائی خازن بہار اسٹیٹ اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن، محمد فیروز عالم بتیا صوبائی سکریٹری بہار اسٹیٹ اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن کے نام شامل ہیں صوبائی صدر قمرمصباحی اور جنرل سکریٹری محمد شفیق نے مشترکہ طور پر کہا کہ جلد ہی اردو کے مسائل کے حل کے لیے خصوصی ملاقات ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button