اہم خبریںمضامین

الیکشن دستوری حق ھے ،اس موقع پر آپسی رنجش افسوسناک✍️مولانا ابوالکلام قاسمی شمسی

الیکشن دستوری حق ھے ،اس موقع پر آپسی رنجش افسوسناک
مولانا ابوالکلام قاسمی شمسی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ھمارا ملک جمہوری ملک ھے ،اس میں دستور کو بالادستی حاصل ھے ،ملک کے دستور نے ہر بالغ شہری کو ایم پی ،ایم ایل اے ،مکھیا سرپنچ وغیرہ بننے کا حق دیا ھے ،اس کے لئے الیکشن لڑنے کا بھی حق دیا ھے ، شہریوں کو پسند کا نمائندہ منتخب کرنے کا حق دیا ھے ، یہ دستوری حق ھے ، اس سیاسی حق کو دیہات تک پہنچانے کے لئے حکومت نے پنچایت کو مضبوط کرنے پر زور دیا ،لوگوں میں بیداری آئی ،اور پنچایت میں بھی انتخاب کا ایک مضبوط سلسلہ شروع ھوا ،
عام طور پر یہ دیکھنے میں آتا ھے کہ دیہات میں میل محبت کا ماحول ھوتا ھے ،پنچایت الیکشن خوشگوار ماحول میں ھونا چاہئے ، مگر لوگ الیکشن کے موقع اپس میں الجھنے لگتے ہیں ،اور گاؤں میں کشیدگی کا ماحول پیدا ھو جاتا ھے ، یہ کسی طرح مناسب نہیں ھے ، دو آدمی مقابلہ میں آتے ہیں تو یہ تو سب جانتے ہیں کہ کسی کی جیت ھوگی اور کسی کی شکست ،اس میں دونوں ھی قابل ستائش ہیں کہ کم سے کم آپس میں حق کے لئے لڑنے کا حوصلہ کو دل میں پیدا کیا ، ہار اور جیت تو قسمت سے ھوتی ھے ، یہ زمانہ کی گردش ھے ،اسی طرح الٹ پھیر ھوتا رھتا ھے ،
پنچایت الیکشن کا تعلق گاؤں سے ھے ،گاوں کے لوگوں کی ذمہ داری ھے کہ وہ الیکشن کو الیکشن کی طرح ڈیل کریں ،ووٹ دینے والے نے ووٹ دیا ، ووٹ نے جیت اور ہار کا فیصلہ کردیا ،ووٹ دینے والے نے جن کو منتخب کردیا ،وہ مکھیا ،سرپنچ اور دیگر عہدیداران ہیں ،اب اس میں آپس میں لڑائی جھگڑے کی بات کہاں ھے ؟ الیکشن ختم ھوگیا ،اپس میں مل جل کر رھئے ،اپنے کام کاج کو دیکھئے ،لغویات سے بچئے ،
گاؤں کے ذی ہوش لوگوں کی بھی ذمہ داری ھے کہ لوگوں کو سمیٹنے کی کوشش کریں ، لوگوں کو سمجھائیں ،اور آپس میں میل محبت کو بڑھائیں
عام طور پر ایسا دیکھنے میں آتا ھے کہ لوگ جذباتی ھو جاتے ہیں ، یہاں تک کہ معاملہ کیس مقدمہ تک پہنچ جاتا ھے ، حالانکہ اپسی تناؤ ،لڑائی جھگڑا نہایت ہی خراب ھے ،اس سے بے عزتی ،توہیں اور مال کا نقصان ھوتا ھے ،پھر تھک کر لوگ آپس ھی میں بیٹھ کر معاملہ کو حل کرتے ہیں ،اس لئے ھم میں سے ہر آدمی کی ذمہ داری ھے کہ جذباتی نہ بنیں ،معاملات کو سمیٹنے کی کوشش کریں ، اور آپس میں مل جل کر زندگی گذاریں ،اپسی لڑائی جھگڑے سے ھوا اکھڑ جاتی ھے اور سماج کا وقار ختم ھو جاتا ھے ،اللہ تعالی آپسی کشیدگی کو دور کرے اور مل جل کر رھنے کی توفیق عطا فرمائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button