وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا بی جے پی پر حملہ، کہا کہ یوپی میں قانون نظام نہیں، وہاں’جنگل راج‘ ہے
کولکاتہ (قومی ترجمان /ایجنسیاں) نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے منگل کے روز بی جے پی پر زبردست حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش میں امن و امان موجود نہیں ہے اور وہاں ’جنگل راج‘ ہے۔ بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے آپ اس ریاست کو سنبھالیں جہاں آپ کی حکومت ہے۔ بی جے پی پر لعنت۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ میں ہندوستان میں کسی کو بنگال تقسیم نہیں کرنے دوں گا۔
اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اٹل جی، اڈوانی جی اور راج ناتھ جی کے ساتھ میرے اچھے تعلقات ہیں لیکن آج کی بی جے پی کسی کا احترام نہیں کرتی ہے، وہ دوسروں سے بات کرنا نہیں جانتی ہے۔ممتا بنرجی نے کہاکہ وہ لوگ جو انتخابات کے بعد تشدد پر بات کر رہے ہیں، میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ میں نے 5 تاریخ کو چارج لیا، اس کے بعد کتنے واقعات ہوئے ہیں، میں نے خود دیکھا ہے کہ جہاں میں نے الیکشن لڑا تھا، لوگوں کو دھمکیاں دی گئیں اور کہا گیا کہ ووٹ نہ دیں۔ یہ معاملہ عدالت میں ہے، میں کچھ کہنا نہیں چاہتی۔