اہم خبریں

کھڑکی کھلی ہے،مسلمان بندنہ کریں،دلوں کافاصلہ کم کرناہے،نجیب جنگ نے بھاگوت کے بیان کا خیر مقدم کیا


دہلی (قومی ترجمان /ایجنسیاں) واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق نجیب جنگ نے موہن بھاگوت کے بیان پرمسلمانوں کو نصیحت کی ہے لیکن ان سے نہیں پوچھاکہ یہ بیان سنگھ سربراہ کواپنے لوگوں کودیناچاہیے جوآئے دن نفرت کی زبان استعمال کررہے ہیں یہاں تک کہ کل کے بیان کے بعدبھی وہی نفرت انگیزی ہورہی ہے۔سنگھ ان کوکنٹرول کرنے میں ناکام کیوں ہے؟بی جے پی لنچنگ کے ملزموں کااستقبال کیوں کرتی ہے۔دہلی کے سابق لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت کے ڈی این اے سے متعلق بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔

نجیب جنگ نے کہاہے کہ بھاگوت جی نے بڑی بات کہی ہے۔ بھاگوت اور وزیر اعظم نریندر مودی کی بات سنی جاتی ہے ، ہندوستان کو متحد ہونے کی ضرورت ہے ، ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ جنگ نے یہ بھی کہاہے کہ لنچنگ غلط ہے ، یہ غیر قانونی ہے۔ سنگھ کے سربراہ نے رام نریشنا پرمہنس کی بات کی ، گرو نانک کا ذکر کیا۔ دہلی کے سابق لیفٹیننٹ گورنر نے کہاہے کہ بھاگوت جی کی تقریر بہت آسان تھی ، انہوں نے ایک انتہائی سنجیدہ بات کہی ہے۔ لنچنگ کے معاملے پر انہوں نے کہاہے کہ غلط کام کرنے والوں کو سزا دی جائے گی۔ نجیب جنگ نے یہ نہیں بتایاکہ کتنے لوگوں کوسزادی گئی ہے۔نجیب جنگ نے یہ بھی نہیں بتایاکہ لنچنگ کرنے والے مجرموں کابی جے پی کے لوگ استقبال کیوں کررہے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button