نتیش حکومت نے ریاست کے صحت نظام کو مکمل طور پر برباد کردیا ہے،سابق صحت وزیر تیج پرتاب
سمستی پور صدر اسپتال میں متعدد کمی کو دیکھ کر اسپتال عملہ کو جم کر پھٹکار لگائ
سمستی پور (محمد مصطفیٰ) نتیش حکومت نے ریاست کے صحت نظام کو مکمل طور پر برباد کردیا ہے۔سمستی پور صدر اسپتال میں چاروں طرف گندگی کا انبار لگا ہوا ہے۔ کوئی ڈاکٹر بھی دکھائی نہیں دے رہا ہے ، پورا نظام مکمل طور پر چرمرائی ہوئی نظر آرہی ہے،یہ باتیں سابق صحت وزیر تیج پرتاب یادو نے اپنے اسمبلی حلقہ حسن پور جانے کے دوران سمستی پور صدر اسپتال میں اچانک معائنہ کے دوران کہیں،انہوں نےایمرجنسی وارڈ طفل وارڈ ،خواتین وارڈ ، کوویڈ کیئر وارڈ اور سول سرجن آفس کا جائزہ لیا۔ اور صدر اسپتال عملہ کو جم کر پھٹکار بھی لگائ،انہوں نے اسپتال میں نائب صدر ڈاکٹر ہیمنت کمار سنگھ سے آکسیجن ، دوائی ، ایمبولینس ، ڈاکٹر ، صحت کارکن، وغیرہ کے بارے میں معلومات بھی حاصل کیا،سابق وزیر مسٹر تیج پرتاب یادو نے ڈے ڈیکیٹیڈ کوویڈ آئسولیشن مرکز میں داخل مریضوں کے لواحقین سے ملاقات کی اور مریضوں کو درپیش تکلیفوں کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے ڈاکٹروں کو صفائی کے نظام کو بہتر بنانے اور مریضوں کی مناسب دیکھ بھال کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اس موقع پر انہوں نے مریض کے لواحقین میں فوڈ پیکٹ بھی تقسیم کیے،اس قبل سابق وزیر تیج پرتاب یادو کو سمستی پور پہنچتے ہی سمستی پور صدر ایم ایل اے اختر الاسلام شاہین نے ان کا شاندار پرتباک استقبال کیا ہار گلدستہ اور میمنٹو پیش کیا ، مہوا کے ایم ایل اے مکیش روشن ، اسپتال کے منیجر وشوجیت کمار ،مقامی ایم ایل اے کے پریس نمائندہ راکیش کمار ٹھاکر، یوتھ آر جے ڈی کے ضلع صدر راجو یادو بھی موجود تھے۔سمستی پور سے حسن پور جانے کے دوران جتوار پور چوک پر طلبہ آر جے ڈی ضلع صدر ستیش یادو کی سربراہی میں کارکنوں اور مقامی لوگوں نے سابق وزیر صحت کا پرتباک استقبال کیا گلدستہ پیش کیا،