Uncategorized

نبی کی سنتوں پر عمل کرکے زندگی گزارنی چاہئے : مولانا مشتاق احمد قاسمی

کانپور (سیف الاسلام ) 5/فروری کو بروز اتوار مدرسہ عربیہ مدینتہ العلوم نور گنج پکھرایاں ضلع کانپور دیہات یوپی میں ایک روزہ عظیم الشان عظمت سید رسل صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جس میں خطاب فرماتے ہوئے مولانا مشتاق احمد قاسمی نے کہا کہ اللہ نے اپنے محبوب صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو بہت عظمت والا بنایا ہے قرآن مجید میں اللہ نے ارشاد فرمایا کہ اللہ آپ کو اتنا عطاء کرےگا کہ آپ راضی ہوجائیں گے، یہ نبی کی عظمت کی دلیل ہے کہ اللہ چاہ رہے ہیں کہ میرا محبوب راضی ہوجائے،

آدم علیہ السلام نے اس دنیا میں آنے کے بعد آنسو اس لئے بہائے کہ اللہ راضی ہوجائے اور یونس علیہ السلام نے مچھلی کے پیٹ میں دعا پڑھی کہ اللہ راضی ہوجائے لیکن اللہ چاہ رہا ہے کہ میرا محبوب راضی ہوجائے


ہمیں اور آپکو قرآن کریم کی تعلیمات پر اور نبی اکرم صلی الله عليه وسلم کی سنتوں پر عمل کرنا ہے اللہ نے ساری عظمتیں اور بھلائی ہمارے آقا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو عطاء فرمائی ہے اس لئے سبھی کو نبی کے دامن رحمت سےچمٹ کر زندگی گزارنی چاہئے


کانفرنس سے مولانا نعمت اللہ راجپوری، مفتی محمد شاہد قاسمی اورمفتی رشدان ندوی نے بھی خطاب کیا پروگرام کی نظامت مولانا عبدالماجد قاسمی نے کی مولانافضل رب قاسمی اور محمد ثانی نے نعت پاک کا نذرانہ پیش کیا، مولانا محمد خالد صاحب قاسمی مولانا عبدالواجد قاسمی حافظ سیف الاسلام مدنی حافظ محمد احسان الحق صاحب مفتی ہاشم ندوی حاجی عقیل صاحب حافظ محمد نعیم صاحب حافظ انعام اللہ خواص طور سے شریک رہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button