اہم خبریںبہارپٹنہ

مکیش ساہنی کی نتیش کا بینہ سے چھٹی

پٹنہ – ٢٩ / مارچ : بہار کے مویشی و ماہی پروری کے وزیر مکیش ساہنی کو کابینہ سے ہٹا دیا گیا ۔ وزیر اعلی نتیش کمار نے اتوار کو گورنر سے بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کی درخواست پر مویشی و ماہی پروری کے وز یرمکیش ساہنی کو کابینہ سے ہٹانے کی سفارش کی ۔ ذرائع نے بتایا کہ بی جے پی نے وزیر اعلی سے تحریری طور پر مسٹر ساہنی کو وزیر کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست کی تھی ۔

در اصل مسٹر ساہنی کی پارٹی وکاس شیل انسان پارٹی ( وی آئی پی ) کو اسمبلی انتخابات میں قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) میں شامل ہوتے ہوئے بی جے پی نے اپنے کوٹے کی 11 سیٹیں دی تھیں جن میں سے اس کے چار ایم ایل اے جیت کر اسمبلی میں پہنچے لیکن مسٹر ساہنی الیکشن ہار گئے ۔ اس کے باوجود انہیں بی جے پی کے کوٹے سے وزیر بنایا گیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں

یہی نہیں قانون ساز کونسل کی سیٹ جو بی جے پی کے مسٹرونو د نارائن حجا کے منتخب ہونے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی مسٹر ساہنی کو دی گئی ۔ بی جے پی کا کہنا ہے کہ مسٹر ساہنی اب این ڈی اے کا حصہ نہیں ہیں ۔ انہوں نے اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں وزیر اعظم نریندرمودی کے خلاف بول کر اور بوچہاں اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب میں این ڈی اے کے امیدوار کے خلاف اپنا امیدوار کھڑا کر کے اپنے حدود کو پار کیا ہے ۔

اس کے بعد ان کی پارٹی وی آئی پی کے تین ایم ایل اے بھی انہیں چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہو گئے ہیں ۔ اس کے بعد سے وز یر اعلی نتیش کمار پر مسٹر ساہنی کو کابینہ سے ہٹانے کا مسلسل دباؤ تھا ۔ ساتھ ہی مسٹر ساہنی نے کہا کہ وہ وزیر کے عہدے سے استعفی نہیں دیں گے ۔ اس سلسلے میں وزیراعلی نتیش کمار جو بھی فیصلہ کریں گے وہ انہیں قبول کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں

گھر بیٹھے آدھار کارڈ میں اپنا موبائل نمبر یا نام، پتہ تبدیل کریں، جانیں یہ آسان طریقہ

आरबीआई ने पेटीएम पेमेंट्स बैंक को नए खाते खोलने से रोककर झटका दिया।

قومی ترجمان کا ٹیلیگرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں کلک کریں!

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button