مولانا عبد الخالق سنبھلی کے انتقال پر، مولانا طفیل احمد ندوی کا اظہار تعزیت
،
سمستی پور (محمد مصطفیٰ)مولانا عبد الخالق سنبھلی کے انتقال پر، مولانا طفیل احمد ندوی کا اظہار تعزیت،پیش کرتے ہوئے کہا کہ عظیم دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند کے نائب مہتمیم ملک کی معروف علمی شخصیت اور ممتاز استاذ حدیث حضرت مولانا عبد الخالق سنبھلی کے انتقال کی خبر سے علمی وادبی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی،
آپ انتہائی شریف نیک طبیعت ملنسار ہمدرد متواضع اور منکسر المزاج تھے،طلبہ کے تیٔیں بہت مشفق ومہربان تھے آپ کو کبھی بھی رنجیدہ خاطر نہیں دیکھا گیا،آپ طلبہ سے بے پناہ محبت کرتے تھے،آپ کے چہرا پر غصہ کے آثار نظر نہیں آے،آپ انتہائی رقیق القلب جامع صفات و کمالات کے حامل تھے، حضرت مولانا عبد الخالق سنبھلی کے انتقال سے عالم اسلام اور خصوصاً علمی و ادبی دنیا کا بظاہر نہ پر ہونے والا بہت بڑا خسارہ ہوا ہے،مولانا مرحوم دارالعلوم دیوبند میں ایک طویل عرصے تک تدریسی خدمات انجام دئے ، آپ کامیاب مدرس بہترین مقرر اور مظبوط قلم کار تھے،اللہ تعالیٰ مولانا مرحوم کو غریق رحمت فرمائے تمام خدمات کو شرف قبولیت بخشے اور تمام اہل خانہ ومتعلقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے،دارالعلوم دیوبند کو آپ کا بدل عطا کرے آمین